مالیگاؤں: (5 اکتوبر) مالیگاؤں شہر میں تعمیر و ترقی کے نام سے شہرت اور مالیگاؤں کی سیاست میں منفرد مقام پانے والے شیخ رشید کی خدمات کا اعتراف کرنے کیلئے شہری استقبالیہ کمیٹی کی جانب سے 14 اکتوبر کو نور باغ گراؤنڈ پر عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اس پروگرام کی تفصیلات پیش کرنے کیلئے منعقدہ پریس کانفرنس سے استقبالیہ کمیٹی کی دعوت پر مدعو سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام کسی ایک سیاسی پارٹی کا نہیں ہے اور نہ ہی صرف ایک لیڈر کا بلکہ یہ شہر کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والی ایک شخصیت کا پروگرام ہے اس لئے شہریان کو ان استقبالیہ پروگراموں میں شرکت کرنا چاہئے ۔آصف شیخ نے کہا کہ کچھ دنوں سے شہر میں چند افراد فضول تنقید کررہے ہیں جوکہ ہمارے شہر کی تہذیب نہیں ہے ۔اس طرح کی حرکت نہیں ہونا چاہیے شہر کی سیاسی جماعتیں اسکی مخالفت نہ کریں اگر وہ اس پروگرام میں نہ آنا چاہیں تو وہ اسکی مخالفت نہ کریں کیونکہ یہ پروگرام اعتراف خدمات کا ہے اور ایک شخص نے شہر میں بیشمار تعمیری کام انجام دیا ہے جس سے آج شہر مستفیض ہورہا ہے۔آصف شیخ نے کہا کہ ہمارا سیاسی نظریہ الگ ہے لیکن ہر کوئی اس شہر کی تعمیر چاہتا ہے تو کام کرنے والے کی حوصلہ افزائی ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں شہر کے لیڈران جس میں ہارون انصاری، شبیر سیٹھ ،عائشہ آپا اور نہال احمد نے بھی کچھ نہ کچھ تعمیری کاموں سے شہر کو نوازا ہے اور آج شیخ رشید نے مالیگاؤں شہر میں 40 سالہ سیاسی جدوجہد میں ایک دو نہیں بلکہ سیکڑوں تاریخی کاموں کو انجام دیا ہے اس لئے انکا استقبال بھی کیا جانا شہریان کی جانب سے قابل تعریف عمل ہیں ۔ان استقبالیہ تقاریب میں مختلف فلاحی پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔جس میں غرباء، مساکین، فقراء، یتیموں کی داد رسی کرنا اور معذوروں میں کٹ کہ تقسیم، مریضوں میں فروٹ، لڑکیوں کو برقعہ، بزرگوں کو کپڑا، معذوروں کو واکر وغیرہ تقسیم کرنے جیسی فلاحی سرگرمیاں شامل ہیں ۔انہوں نے عوام سے تمام پروگراموں میں شرکت کی گزارش ہے ۔
اس موقع پر استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین عرفان علی نے کہا کہ ہارون انصاری، شبیر سیٹھ ،عائشہ آپا اور نہال احمد نے بھی جہاں شہر میں کچھ نہ کچھ کام کئے ہیں وہیں سب سے زیادہ کام انجام دینے کا سہرا شیخ رشید کے سر جاتا ہے۔عرفان علی نے کہا کہ شیخ رشید کی خدمات اظہر من الشمس ہیں اسی لئے ہم نے تقریب اعتراف خدمات کے انعقاد کا فیصلہ کیا لیکن شہریان کی جانب سے آئی تجاویز پر اسے ہفتہ اعتراف خدمات میں تبدیل کیا گیا ہے ۔اعجاز عمر نے کہا کہ شیخ رشید کی خدمات اس شہر کیلئے واقعی میں قابل قدر ہیں اور اسکے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو بلا تفریق شرکت کرنا چاہیے تاکہ کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کے دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی خود اس پروگرام میں آکر تعمیر پسندی کا ثبوت دینا چاہیے ۔اعجاز عمر نے کہا کہ شیخ رشید کے مزاج کے مطابق یہ پروگرام بنایا جارہا ہے جو کہ منفرد پروگرام ہوگا اور اس پروگرام میں مستحق افراد کو تحائف تقسیم کیا جائے گا ۔
شکیل بیگ نے اغراض و مقاصد پیش کرتے ہوئے 7 اکتوبر سے 14 اکتوبر کے درمیان ہونے والے تمام پروگراموں کی تفصیلات بتائی.
7؍اکتوبر بروز جمعہ کے پروگرام
پہلا پروگرام:۔شام4؍ بجے دارالیتٰمیٰ میں شیخ رشید کی دعائیہ تقریب میں شرکت، دوسراپروگرام:شام 5؍ بجے سے6 ؍بجے تک دگڑو آئیل مل میں تصویری نمائش کا افتتاح، تیسرا پروگرام:۔ شام 6بجے اسلم انصاری کےمکان محوی نگر میں شیخ رشیدصاحب کے ہاتھوں 100لڑکیوں کو برقعہ تقسیم کا پروگرام، چوتھا پروگرام: شام6بجکر 15منٹ پرعضباء سوسائٹی کی جانب سے جئے ہند بینک کے پاس شیخ رشید کے ہاتھوں شجر کاری ، پانچواں پروگرام:۔بعد نماز مغرب7بجے عباس نگر چوک میں شیخ رشید کےوزن کے برابر مٹھائی اور فروٹ کی تقسیم، چھٹا پروگرام:۔7بجکر 30منٹ پر رونق آباد مین روڈ پر مختلف مقامات پر عوام کی جانب سے شیخ رشید کا استقبال۔
8؍ اکتوبر بروز سنیچر کو پہلا پروگرام:دوپہر 12بجے برادران وطن کی جانب سے آگریسن بھون ،وردھمان نگرمیں استقبالیہ و ظہرانہ کا نظم، دوسراپروگرام:۔بعد نماز عصر تا عشاء نورنگ کالونی کے پاس100فٹی روڈ لوٹس لانس میں شہر کی تعلیمی شخصیات،بزرگ سیاسی شخصیات،ڈاکٹرس،ٹیچرس، انجینئرس،وکلاء،بنکر،بزنس مین،زمین کے کاروبار سے منسلک افراد کی جانب سے شیخ رشید کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ۔
9؍ اکتوبر بروز اتوار( جشن عید میلاد النبی)پہلا پروگرام:۔دوپہر 12بجے راشٹروادی بھون آگرہ روڈ پر شیخ رشید صاحب کے ہاتھوں غریب، غربا ، مساکین، فقراءاور معذوروں کوتحفے تحائف دیئے جائیں گے اور ظہرانہ کا نظم ہوگا۔دوسرا پروگرام:۔ امن پسندادارے کی جانب سےشام 7 بجے آر کے پٹرول پمپ شہیدعبد الحمید روڈ سے گنیش نگر 60فٹی روڈ تک استقبالیہ ریلی کا نظم۔تیسرا پروگرام:۔ رات 8بجےگنیش نگر 60فٹی روڈ پر شیخ رشید کیلئے استقبالیہ پروگرام میں معذوروں کیلئے 100 واکر، بیواؤں کیلئے 100 ڈریس، 100بزرگوں کو پیدل چلنےکیلئے لکڑی،غریب و غرباء میں100 راشن کٹ یہ تمام چیزیں شیخ رشید کے ہاتھوں تقسیم کی جائیگی۔
10؍ اکتوبر بروز پیر پہلا پروگرام: صبح 11بجے خواتین کی جانب سے ہارون انصاری ہاسپٹل میں پھل فروٹ کی تقسیم، دوسرا پروگرام: شام5 بجے سلیم منشی نگر مین روڈ عبد الشکور عرف سکُو بھائی کے مکان کے پاس شیخ رشید کے وزن کے برابرفروٹ کی تقسیم و استقبالیہ، تیسرا پروگرام:۔ ساڑھے 5بجےجونا آزاد نگر رفیق بھوریا کی آفس کے پاس شیخ رشید کا استقبال،چوتھا پروگرام:۔ شام6 بجے چمن نگر مین روڈ ،فرحت میڈیکل کے پاس شیخ رشید کے ہاتھوں نثار بھائی راشن والے کی آفس کا افتتاح، پانچواں پروگرام:۔شام6بجکر 30منٹ پرگاندھی نگر چوک میں تراب سیٹھ اور تمام ورکروں کی جانب سےشیخ رشید کااستقبال،چھٹا پروگرام:۔ بعد نماز مغرب شام 7بجےجمہور نالہ مسجد زیتون حجن میں شیخ رشید کے ہاتھوں مدرسے کے40بچوں کو کپڑے کی تقسیم، ساتواں پروگرام : شام7بجکر30منٹ پرمسجد ضیاء الاسلام ڈپو مین روڈ گلی نمبر1 میں شیخ رشید کے ہاتھوں مظفر غازی کی آفس کا افتتاح،آٹھواںپروگرام:۔ رات8 بجے سیلانی چوک میں گرووار وارڈ کے تمام نوجوانوں اور ہمدردوں اور جاوید فروٹ والے کی جانب سے شیخ رشید کے وزن کے برابر مٹھائیاں اور واکر کی تقسیم،
نواں پروگرام:۔رات8 بجکر 30منٹ پر راجہ نگر زبیر راکیل والے کی جانب سے شیخ رشید کا استقبال،11؍اکتوبر بروز منگل،پہلا پروگرام:۔صبح 11بجےسول ہاسپٹل میں مریضوں میں خواتین کی ہاتھوں فروٹ کی تقسیم،
12؍ اکتوبر بروز بدھ کے پروگرام:۔وارڈ نمبر20کے بزرگوں اور نوجوانوں کی جانب سے حبیب لانس میں شام7رات 10تک شیخ رشید کے اعزاز میں مشاعرہ عام(شیخ رشید کی حاضری رات8سے9بجے تک)۔
13؍ اکتوبر بروز جمعرات
پہلا پروگرام:۔دوپہر 3بجے سے 5بجے تک لوٹس لانس نورنگ کالونی 100فٹی روڈ پر خواتین کی جانب سے شیخ رشید کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب۔نیز ان پروگراموں میں مزید اضافہ ہوگا جو کہ عوام کو مطلع کردیا جائے گا۔
14 اکتوبر بروز جمعہ کو
استقبالیہ جلسہ عام با اعزاز عالیجناب شیخ رشید کا انعقاد
شام7بجے سےرات10بجے تک
کوہ نور آئس فیکٹری کے پیچھے ،سنتوش سائزنگ کے پاس ،نور باغ گراؤنڈ ،مالیگاؤں میں کیا جائے گا ۔ان تمام پروگراموں میں بھی عوام سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے ۔
اس پریس کانفرنس میں آصف شیخ کے علاوہ ، عرفان علی ،شکیل بیگ ،اسلم انصاری ،اعجاز عمر ،مستقیم انجینئر ،عقل انصاری، مجیب سر ،شاہد قاضی ،فاروق قریشی، عبدالقیوم حفیظ، رئیس عثمانی ہدایت اللہ وکیل سمیت استقبالیہ کمیٹی کے ذمہ داران موجود تھے.


Post A Comment:
0 comments: