امن نوبل پرائز 2022 کے 343 دعویدار، 7 اکتوبر کو اوسلو میں امن نوبل پرائز فاتح کا اعلان
ٹائم کی رپورٹ کے مطابق فیکٹ چیکنگ ویب سائٹ الٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر اور پرتیک سنہا امن کا نوبل پرائز 2022 جیتنے کے دعویداروں میں شامل ہیں. ٹائم کے مطابق محمد زبیر اور پرتیک سنہا کو ناروے کے قانون سازوں، پریڈکشن فرام بک میکرس اور پیس ریسرچ انسٹی ٹیوشن اوسلو(پی آئی آر او) کی نامزدگی کی بنیاد پر امن کے نوبل پرائز کے دعویداروں میں شامل کیا گیا ہے. دہلی پولیس کی ایف آئی آر کے مطابق امسال جون میں محمد زبیر کو 2018 میں کی گئی ایک اشتعال انگیز ٹوئیٹ کی بنا پر گرفتار کیا گیا تھا. دہلی پولیس نے محمد زبیر پر سماجی منافرت پھیلانے، دو گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے اور مذہبی جذبات مشتعل کرنے کیلئے دانستہ طور پر ٹوئیٹ کرنے کا الزام عائد کیا تھا.
محمد زبیر کی گرفتاری نے عالمی سطح پر غصہ اور مخالفت کو جنم دیا. امریکہ کی صحافیوں کے مسائل کا تحفظ کرنے والی کمیٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے زبیر کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا تھا.
سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد تقریباً ایک ماہ بعد محمد زبیر تہاڑ جیل سے باہر آئے تھے. 2022 امن نوبل پرائز کیلئے 343 دعویدار ہیں جن میں 251 افراد اور 92 تنظیمیں شامل ہیں. سنہا اور زبیر کے علاوہ، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی، اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) اور ولادیمیر پوتن کے ناقد الیکسی ناوالنی بھی امن انعام کے دعویدار ہیں۔
واضح رہے کہ کہ امن نوبل پرائز 2022 فاتح کا اعلان اوسلو میں7 اکتوبر کو کیا جائے گا.


Post A Comment:
0 comments: