پولس کا رویہ سخت رہا، غیر ضروری دفعات کے تحت کارروائی کی مذمت، ضمانت کا فیصلہ محروسین کی جیت، پولس کی شکست :آصف شیخ
مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں تشدد معاملہ میں گرفتار ملزمان کی آج ممبئی ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد محروسین کے اہل خانہ اور لیگل سیل کے وکلاء و ذمہ داران کی مالیگاوں واپسی رات دس بجے ہوئی ۔راشٹروادی بھون کیسامنے اہل خانہ نے پرہجوم تقریبِ اظہار تشکر میں روز اول سے قانونی معاونت کرنے والے آصف شیخ اور لیگل سیل کے ایڈوکیٹ عارف شیخ و ایوب خان، افتخار عرف اتہّ سیٹھ کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر محروسین کے اہل خانہ نے گیارہ مہینوں سے قید ملزمان کی ضمانت پر رہائی کیلئے کی جانے والی کوششوں کو بتاتے ہوئے اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کیا اور آصف شیخ و وکلاء کا شکریہ ادا کیا ۔یہاں آصف شیخ نے کہا کہ مجھ سے میڈیا نمائندے اور کچھ افراد سوال کررہے تھے کہ آپ نے پولس کے خلاف ویڈیو ثبوت پیش کرنے کا اعلان کیا تھا وہ کب کریں گے تو میں انہیں آج بتاتا ہوں کہ میں اس دن کے انتظار میں تھا کہ انکی ضمانت ہوجائے کیونکہ ہم نے چاہتے کہ ہمارے کسی بیان سے انکی رہائی میں رکاوٹ پیدا ہو اور الحمد للہ آج آنکہ ضمانت ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولس کا رویہ سخت رہا ۔غیر ضروری دفعات کا اطلاق کیا گیا ۔میں اسکی مذمت کرتا ہوں ۔آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں پولس انتظامیہ کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کی ضمانت ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ مالیگاؤں کی جیت ہوئی ہے اور پولس کی شکست ہوئی ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ عدلیہ انصاف کرتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ بے قصور ہیں اور باعزت رہا ہونگے انشاء اللہ ۔آصف شیخ نے ممبئی ہائی کورٹ کے سینئر کونسل کے ایڈوکیٹ سنجو کدم، ایڈووکیٹ مہیندر اور ایڈوکیٹ عارف شیخ، ایوب خان، افتخار سیٹھ سمیت شہریان مالیگاؤں و علماء کرام کا شکریہ ادا کیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ بلا معاوضہ ایڈوکیٹ عارف شیخ نے اپنی قانونی خدمات جہاں پیش کی وہیں انہوں نے اپنے ذاتی طور پر بھی محروسین کیلئے خرچ کیا ۔اس موقع پر ایڈووکیٹ عارف شیخ نے بھی قانونی کارروائی کی داستان پیش کی اور انکی ضمانت کے کاغذات تیار کرنے میں معاونت کرنے کا تیقن دیا ۔


Post A Comment:
0 comments: