عباس نگر، رونق آباد و محوی نگر میں استقبالیہ
مالیگاؤں (پریس ریلیز) شیخ رشید کی 40 سالہ سیاسی و تعمیری خدمات کا اعتراف کرنے کیلئے رونق آباد ، عباس نگر اور محوی نگر میں استقبالیہ تقاریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔اس موقع پر محوی نگر میں اسلم انصاری کی جانب سے شیخ رشید اور طاہرہ شیخ کے ہاتھوں 100 برقعہ پوش خواتین میں برقعوں کی تقسیم کی گئی اور شیخ رشید کا اعزاز کیا گیا ۔ اسی طرح رونق آباد میں عضباء سوسائٹی کی جانب سے شجر کاری کرتے ہوئے شیخ رشید کو اعزازیہ دیا گیا اور نیک خواہشات پیش کی گئی جبکہ رونق آباد کے اداروں اور کما پہلوان کی جانب سے شیخ رشید کا استقبال کرتے ہوئے انہیں ٹرافی، میمنٹو اور گلدستہ تفویض کر نیک خواہشات پیش کی گئی ۔اس کے علاوہ عباس نگر کے اداروں کی جانب سے شیخ رشید کا اعزاز کرتے ہوئے ذمہ داروں اور ہمدردوں نے شیخ رشید کے وزن کے برابر لڈو اور کھجور تقسیم کر انہیں نیک خواہشات پیش کیا ۔
ان تمام تقاریب میں کما پہلوان، فرید سیٹھ، اسلم انصاری ، ریاض کچھی، عبد المنان بیگ ، اکبر دادا،رشید حاجی کھجور والے، تاج الدین، نعیم پٹیل ،گڈیا سر ،بابو بھائی، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ ،یونس ممبر، مجیب سر، رفیق کھجور والا ،پرویز بابر، افروز بابر، جمال شیخ سمیت سیکڑوں افراد اور خواتین موجود تھیں ۔


Post A Comment:
0 comments: