یوگی حکومت کے کابینی وزیر سوامی پرساد موریہ سماجوادی میں شامل، مزید 13 اراکین اسمبلی سماجوادی میں شامل ہوں گے

راشٹر وادی کانگریس پارٹی نے پانچ ریاستوں میں سے تین ریاستوں میں آئندہ اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے، پارٹی سربراہ شرد پوار نے آج خود اس بات اطلاع دی۔ شرد پوار نے یہ بھی بتایا کہ ان کی پارٹی اترپردیش میں اکھلیش یادو کی پارٹی سماجوادی کے ساتھ متحدہ طور پر الیکشن لڑے گی۔ پوار نے کہا کہ اترپردیش میں تبدیلی آنے والی ہے۔ آج سوامی پرساد موریہ نے استعفی دے کر سماجوادی پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ مزید 13 اراکین اسمبلی سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔خادمینِ امت ٹرسٹ کی جانب سے مثالی معلم اور آفتابِ صحافت ایوارڈ تقسیم

یوگی حکومت میں کابینی وزیر سوامی پرساد نے بی جے پی سے استعفی دے کر سماجوادی پارٹی کا دامن تھام لیا ہے۔ موریہ کے استعفی کے بعد اکھلیش یادو نے ان کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی۔ اکھلیش نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ سماجی انصاف اور یک جہتی کی لڑائی لڑنے والے سوامی پرساد موریہ اور ان کے ساتھ آنے والے تمام لیڈران، کارکنان اور حامیوں کا سماجوادی پارٹی میں پر تپاک استقبال کرتے ہیں۔ موریہ نے دلتوں ، پسماندہ طبقات، بے روزگار نوجوانوں اور چھوٹے چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کے ساتھ شدید لاپرواہی کو اپنے استعفی کی اہم وجہ بتایا ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: