National,India,Sports,Cricket,BCCI,Harbhajan Singh,Former Off-Spinner,Indian Cricket Team,News18 Urdu News,Dailyhunt Urdu News,Malegaon News

بورڈ میں میری کسی سے پہچان نہیں تھی، میں کپتانی کے قابل تھا، سابق آف اسپنر نے انٹرویو میں بی سی سی آئی پر تنقید کی

انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کے بعد ہربھجن سنگھ نے بی سی سی آئی پر سوال اٹھایا ہے۔ سابق آف اسپنر کا کہنا ہے کہ ٹیم انڈیا کا کپتان بننے کیلئے سفارش کی ضرورت پڑتی ہے۔ ہربھجن نے کہا کہ وہ بورڈ میں کسی کو نہیں جانتے تھے شاید اسی لئے کبھی ٹیم کے کپتان نہیں بن پائے۔ ہربھجن سنگھ نے گذشتہ سال دامبر میں کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔تین طلاق معاملہ میں مودی کی حمایت کرنے والی ندا خان بی جے پی میں شاملdi-on-Triple-Talaq-Joins-BJP.html

 نیوز 18 کے ومل کمار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ہربھجن سنگھ نے متعدد سوالوں کے جواب دیئے۔ ہربھجن نے کہا کہ کوئی بھی میری کپتانی سے متعلق سوال نہیں کرتا۔ میں بی سی سی آئی میں کسی ایسے انسان کو نہیں جانتا تھا جو کپتانی کے تعلق سے میرا نام پیش کرسکے یا میری بات کو آگے بڑھا سکے۔ اگر آپ بورڈ میں کسی بارسوخ شخص کے پسندیدہ نہیں ہیں تو آپ کو ایسی عزت نہیں مل سکتی۔ لیکن ہمیں اب اس تعلق سے بات نہیں کرنی چاہیے۔ مجھے پتا ہے کہ میں ہندوستان کی کپتانی کرنے کے قابل تھا کیونکہ بہت سے کپتانوں کی رہنمائی کرتے تھے۔ میں کپتان ہوتا یا نہیں کوئی بڑی بات نہیں، میں اپنے ملک کیلئے کپتان نہیں بن پایا تو مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ مجھے ایک کھلاڑی کے طور پر ملک کی خدمت کرنے میں ہمیشہ خوشی ملی۔ 

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔ندا خان کا اپنے سسر مولانا توقیر رضا خان پر سنسنی خیز الزام-Says-Only-BJP-Stands-For-Womens-Right.html

انٹرویو کے دوران ہربھجن نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ اپنے رشتے سے متعلق کہا کہ مجھے دھونی سے بالکل بھی شکایت نہیں ہے۔ ہم تو اتنے عرصے سے اچھے دوست رہے ہیں۔ مجھے اس وقت کی بی سی سی آئی سے شکایت ہے میں بی سی سی آئی کو سرکار کہتا ہوں۔ اس وقت کے سلیکٹرز نے اپنے کردار کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ انہوں نے ٹیم کو متحد نہیں ہونے دیا۔ ہربھجن نے مزید کہا کہ میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ 2012 کے بعد بہت سی چیزیں بہتر ہوسکتی تھیں۔ میرے علاوہ وریندر سہواگ، یوراج سنگھ اور گوتم گمبھیر ہندوستانی ٹیم کیلئے کھیل کر ریٹائرمنٹ لے سکتے تھے کیونکہ ہم آئی پی ایل میں مصروف تھے۔ یہ سمجھ سے پرے ہے کہ 2011 کی چیمپئن ٹیم پھر کبھی ایک ساتھ نہیں کھیلی۔ ان میں سے کچھ ہی کھلاڑی 2015 عالمی کپ میں کھیلے ۔۔۔کیوں؟

انیل کمبلے جیسے عظیم گیند باز پر کئی مرتبہ ترجیح دیئے جانے اوراسکے باوجود ان میں اختلافات نا ہونے کے ایک سوال کے جواب میں ہربھجن نے کہا کہ انیل بھائی کیلئے میرے دل میں بہت عزت ہے۔ جہاں تک مجھے کرکٹ کے بارے میں پتا ہے ان سے بڑا میچ ونر کوئی نہیں ہے۔ ان کے ساتھ کھیلنا میرے لئے خوش قسمتی کی بات ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: