مودی اور بی جے پی کی شان میں قصیدے، اگر ہم زندہ ہیں تو یہ بی جے پی کی مہربانی ہے، مودی حکومت میں خواتین کو تحفظ ملا: ندا خان
اترپردیش اسمبلی انتخابات کے قبل کانگریس میں شامل ہونے والے مولانا توقیر رضا کی بہو ندا خان نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے اقتدار میں خواتین محفوظ ہوئی ہیں۔ ندا نے کہا کہ اگر ہم زندہ ہیں تو یہ بی جے پی کی دین ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔ملائم سنگھ یادو کی بہو بی جے پی میں شامل ہوں گی؟
ندا خان نے اتحادِ ملت کونسل کے چیف مولانا توقیر رضا پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ جو آدمی اپنے گھر کے معاملات نہیں سلجھا سکتا وہ بھلا سماج کیلئے کیا کرے گا۔ ندا نے مزید کہا کہ جب میں ان کے گھر آئی تو میرے ساتھ ناانصافی ہوئی۔ میرے ساتھ انصاف کیوں نہیں کیا گیا؟آج مولانا توقیر پرینکا گاندھی کے ساتھ لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں کا نعرہ لگا رہے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے گھر میں خواتین پر تشدد کرتے ہیں۔ کالج میں پڑھنے والی لڑکیوں کو اٹھوا لیتے ہیں۔
ندا نے کہا کہ آج ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے وہ بی جے پی کا دیا ہوا ہے۔ اگر ہم زندہ بھی بیٹھے ہیں تو یہ بی جے پی کی ہی دین ہے۔ سماجوادی حکومت میں ہم لوگوں پر جان لیوا حملے ہوئے ہیں۔فرضی مقدمے درج کئے گئے لیکن بی جے پی کے اقتدار میں یہ سب بند ہوگیا ہے۔ غنڈہ گردی مکمل طور پر بند ہوگیی ہے۔

Post A Comment:
0 comments: