National,India,Telecom,Mobile Recharge,Tariff Plans,Airtel,Reliance Jio,Vodafone,Idea,TRAI,Telecom Regulatory Authority Of India,News18 Urdu News

منتھلی ریچارج کی ویلیڈٹی سے متعلق ٹیلی کام کمپنیوں کو ٹرائی کی اہم ہدایت، اب ویلیڈٹی 28 نہیں 30 دن ہوگی

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (TRAI) نے پری پیڈ صارفین کے حق میں بڑا فیصلہ کیا ہے۔ آج بروز جمعہ ٹی آر اے آئی تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو موبائل ریچارج کی ویلیڈٹی 28 دنوں کی بجائے 30 دن کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹیلی کام کمپنیوں کو اپنے پلان میں اب ایک اسپیشل واوچر، ایک کامبو واوچر پورے مہینے کی ویلیڈٹی کے ساتھ رکھنا ہوگا۔
ٹیلی کام کمپنیوں کے موجودہ پلان میں 28 دن کی ویلیڈٹی ہوتی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو ایک سال میں 13 مرتبہ منتھلی ریچارج کرانا ہوتا ہے لیکن ٹرائی کے اس فیصلے سے اب صارفین کو سال بھر میں ایک اضافی ریچارج سے راحت ملے گی۔ ٹیلی کام کمپنیوں کیلئے ٹرائی نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو کم از کم ایک پلان واوچر، ایک خاص ٹیرف واوچر اور ایک کامبو واوچر لانا ہوگا جسس کی مدت 30 دن ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ کمپنیوں کو نوٹیفکیشن کی تاریخ سے 60 دنوں کے اندر تمام نئے قوانین اور ٹرائی کے حکم پر عمل کرنے کو کہا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ کمپنیوں کے موجودہ پلان سے متعلق ٹرائی کو مسلسل صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہورہی تھیں۔ صارفین کا الزام تھا کہ موجودہ ٹیلی کام کمپنیوں کی ٹیرف کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لیکن ویلیڈٹی(مدت) کم ہوتی جارہی ہے۔ایسے میں ہرسال انہیں ایک اضافی ریچارج کروانا پڑتا ہے۔اگر ویلیڈٹی دو دن بڑھا دی جائے تو انہیں اس اضافی ریچارج سے راحت ملے گی۔ 
ٹرائی نے اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ سال نومبر 2021 کے اختتام تک موبائل صارفین کی تعداد بڑھ کر 119 کروڑ ہوگئی ہے۔ اس دوران ریلائنس جیو اور ائیرٹیل کے صارفین کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال اکتوبر میں ریلائنس جیو سے 17.6 لاکھ صارفین جڑے جس کے بعد مجموعی صارفین کی تعداد 42.65 کروڑ کے قریب ہوگئی۔ وہیں ائیرٹیل صارفین کی تعداد میں 4.89 لاکھ کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد مجموعی صارفین کی تعداد 35.39 کروڑ تک ہوگئی۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: