حمل کے بعد پوسٹ پارٹم ڈپریشن کا شکار تھی، اہل خانہ کو بھی اس بات کا علم تھا، پولیس نے خودکشی کا شبہ ظاہر کیا
کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بی ایس یدی پورپا کی نواسی ڈاکٹر سوندریا آج اپنے بنگلورو میں واقع اپارٹمنٹ میں پھانسی کے پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق پولیس اس معاملے میں خودکشی کا شبہ ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔ورچوئل رئیلیٹی چشموں کے بعد وی آر جوتے بھی متعارف-Reality-Goggles.html
پولیس کے مطابق سوندریا بی جے پی لیڈر کی بیٹی پدماوتی کی بیٹی تھی جس کی شادی 2018 میں ڈاکٹر نیرج سے ہوئی تھی دونوں ایک ہی اسپتال میں کام کرتے تھے۔جمعہ کی صبح ڈاکٹر نیرج گھر سے روانہ ہوئے اور سوندریا وسنت نگر میں واقع اپنی رہائش پر تھی۔
معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ملازمہ گھر آئی اور اس نے دروازے پر کئی مرتبہ دستک فی لیکن اسے کوئی جواب نہیں ملا۔ملازمہ نے ڈاکٹر نیرج کو اس کی اطلاع دی تب نیرج نے اپنی بیوی کے فون پر کال کیا لیکن انہیں بھی کوئی جواب نہیں ملا۔ اس کے بعد طاقت کا استعمال کرکے دروازہ کھولا گیا۔
بی جے پی ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلی بسواراج بومئی، کچھ وزراء اور بی جے پی لیڈران نے یدی یورپا کی رہائش پر پہنچ کر تعزیت کی۔کرناٹک کے وزیرداخلہ اراگا دیانیندر نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ سوندریا پوسٹ پارٹم ڈپریشن کا شکار تھی اور ان کے اہل خانہ کو اس بات کا علم تھا۔اس میں کوئی شبہ نہیں ہے۔ہم سب جانتے تھے کہ وہ حمل کے بعد ڈپریشن سے لڑ رہی تھی۔ یدی یورپا خود اسے اپنے پاس لائے تھے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہ خوش ہے۔

Post A Comment:
0 comments: