سماجوادی کو لگ سکتا ہے بڑا دھچکا، لکھنئو کینٹ سے امیدواری نہ ملنے سے ناراض اپرنا یادو کے کل دہلی میں بی جے پی ہیڈ کوارٹر پر پارٹی رکنیت حاصل کرنے کا امکان
اترپردیش میں بی جے پی لیڈران کے پارٹی چھوڑنے اور سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے کا سلسلہ جارہ تھا۔ لیکن اب ایسے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں کہ سماجوادی پارٹی کو ایک بڑا دھچکا لگنے والا ہے۔ سابق رکن پارلیمان اور سماجوادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا بدھ کے روز بی جے پی میں شامل ہوں گی۔ آج شام اپرنا لکھنئو سے دہلی کیلئے روانہ ہوگئی ہیں۔ حالانکہ اب تک اپرنا اور بی جے پی کی جانب سے اس تعلق سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔ بی جے پی لیڈران کا استعفیٰ، یوپی میں تبدیلی کا اشارہ: سنجے راؤتo-100-Seats-in-UP.html
بی جے پی ذرائع کے مطابق اپرنا بدھ کے روز صبح 10 بجے بی جے پی ہیڈ کوارٹر دہلی میں پارٹی کی رکنیت حاصل کریں گی۔دو روز قبل بھی اپرنا کے بی جے پی میں شامل ہونے کی چرچہ تھی۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اپرنا لکھنئو کینٹ سے سماجوادی کی امیدواری چاہتی ہیں، یہ سیٹ کافی محفوظ ہے۔ حالانکہ سماجوادی سربراہ اور اپرنا کے جیٹھ اکھلیش یادو انہیں اس سیٹ پر امیدواری دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ اسی لئے وہ بی جے پی میں شامل ہورہی ہیں۔ واضح رہے کہ اپرنا ملائم سنگھ کے بیٹے پرتیک یادو کی بیوی ہیں۔ پرتیک ملائم سنگھ کی دوسری بیوی سادھنا کے بیٹے ہیں۔
غور طلب ہے کہ اپرنا لکھنئو کینٹ سے 2017 میں الیکشن ہار چکی ہیں۔ الیکشن ہارنے کے بعد بھی وہ اس حلقہ میں کافی سرگرم رہیں۔ ان کی شناخت ایک سماجی کارکن کی بھی ہے۔ حالانکہ اپرنا یادو کیلئے بی جے پی سے امیدواری حاصل کرپانا بھی آسان نہیں ہوگا۔

Post A Comment:
0 comments: