اپنے پسندیدہ کرئیٹرس کی ویڈیو اور کنٹینٹ دیکھنے کیلئے ادا کرنی ہوگی ماہانہ سبسکرپشن فیس، کرئیٹرس کو ملے گا مالی فائدہ
انسٹاگرام صارفین کو جلد ہی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کیلئے ایک رقم ادا کرنی ہوگی۔دراصل انسٹاگرام ایک نئے سبسکرپشن فیچر پر کام کررہا ہے۔ جس کے تحت صارفین کو کنٹینٹ تک رسائی کیلئے ہر ماہ 73 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سے انسٹاگرام کریئٹرس اور انفلوئنسرس کو فائدہ حاصل ہوگا۔فی الحال کمپنی نے اس پیڈ فیچر کیلئے آفیشیل پالیسی جاری نہیں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔ندا خان کا اپنے سسر مولانا توقیر رضا خان پر سنسنی خیز الزام-Says-Only-BJP-Stands-For-Womens-Right.html
میٹا کے بانی مارک زکربرگ نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ وہ انسٹاگرام کرئیٹرس کیلئے سبسکرپشن ماڈل کی جانچ کررہے ہیں۔ یہ نیا سبسکرپشن ماڈل فی الحال امریکہ تک ہی محدود رہے گا۔ صارفین اپنے پسندیدہ کرئیٹرس کو سبسکرائب کریں گے جس سے کرئیٹرس کو مالی فائدہ پہنچے گا۔
سبسکرپشن فیچر کے اہم مشمولات:
کنٹینٹ کرئیٹرس اپنے خاص کنٹینٹ کیلئے صارفین سے رقم وصول کرپائیں گے۔
کرئیٹرس کو انسٹاگرام لائیو ویڈیو اور ویڈیو کنٹینٹ کیلئے سبسکرپشن لینا پڑے گا۔
فی الحال 10 امریکی کرئیٹرس اس فیچر کی جانچ کریں گے۔
کم از کم 73 روپے سے 743 روپے تک کا ماہانہ سبسکرپشن لینا ہوگا۔
فی الحال اس فیچر کی جانچ کیلئے کچھ امریکی کرئیٹرس کو بلایا گیا ہے۔ اس فیچر کو آئندہ کچھ ہفتوں میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔جس کے بعد صارفین سبسکرپشن کے بعد ہی اپنے پسندیدہ کرئیٹرس کا کنٹینٹ دیکھ پائیں گے۔ جو صارف 73 روپے دے کر سبسکرپشن لے گا اسے ایک بیچ دیا جائے گا۔کمنٹ یا میسیج کرنے پر یہ بیچ صارف کے نام کے ساتھ دکھائی دے گا۔ اس سے سبسکرپشن لینے والے صارف کی شناخت ہوگی۔ سبسکرپشن کے بعد کرئیٹرس کو ان کی کمائی اور رکنیت ختم ہونے کی تفصیل بھی دکھائی جائے گی۔

Post A Comment:
0 comments: