International,Ertugrul Gazi,Ayberk Pekcan,Artuk Bey,Engin Altan,News18 Urdu News,Dailyhunt Urdu News,Malegaon News

ترک میڈیا کے مطابق پھیپھڑوں کے کینسر کے سبب آئبرک کا انتقال ہوا، اطغرل غازی کے ہدایت کار و پروڈیوسر بوزداغ نے سوشل میڈیا پر اطلاع دی

ترکی کی مقبول ڈراما سیریز دیریلیش ارطغرل(ارطغرل غازی) میں کام کرنے والے اداکار آئبرک پیکچن کا انتقال ہوگیا ہے جن کو  لوگ ارتک بے کے نام سے بھی جانتے ہیں۔آئبرک پیکچن کے انتقال کی خبر ارطغرل غازی کے ہدایت کار اور پروڈیوسر مہمت بوزداغ نے سوشل میڈیا سائٹس پر شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے سدھو کو وزیر بنانے کی سفارش کی تھی: کیپٹن امریندر کا سنسنی خیز انکشاف-singh-Siddhu-Minister-in-His-Government.html

انہوں نے لکھا ہمارے پیارے آئبرک پیکچن، جنہوں نے ارطغرل میں اپنی اداکاری سے آرتک بے کے کردار کو مثالی بنا دیا، آج ان کا انتقال ہوگیا۔ میں اللہ سے اپنے بھائی کے لیے رحم کی دعا کرتا ہوں اور خاندان اور مداحوں کے لیے صبر کی خواہش کرتا ہوں۔آئبرک پیکچن 22 مئی 1970 کو پیدا ہوئے اور 2001 سے وہ اداکار کے طور پر کام کررہے تھے۔

انہوں نے متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔دیریلیش ارطغرل میں ارتک بے کے کردار سے انہیں عالمی شہرت ملی، وہ اس ڈرامے کے دوسرے سیزن میں پہلی بار آئے تھے اور اس کے بعد 5 ویں سیزن تک اس کا حصہ رہے۔2010 میں فلم Saç پر انہیں نیشنل اور انٹرنیشنل فلم فیسٹولز میں ایوارڈ بھی ملے جبکہ 2012 کی ایک فلم میں انہیں انقرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق اداکار کا انتقال پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث ہوا جس کے شکار ہونے کی تصدیق انہوں نے اکتوبر 2021 میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی تھی۔گزشتہ ہفتے طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ان کے آبائی علاقے 

Mersin

 کے ایک ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا، جہاں 24 جنوری کو ان کا انتقال ہوا۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: