Maharashtra,Mumbai,Education,Schools To Reopen,CM Udhav Thackeray,Educational Department,BMC,Education Minister Versha Gaikwad,24 January,Covid-19

بی ایم سی محکمہ تعلیم نے 24 جنوری سے دوبارہ اسکولیں کھولنے کا آفیشیل سرکیولر جاری کردیا، اسکول پرنسپلس اور سرپرستوں میں خوشی

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی جانب سے محکمہ تعلیم کے ذریعے مہاراشٹر میں جماعت اول تا بارہویں آف لائن کلاسیس جاری کرنے سے متعلق تجویز کو قبول کرنے کے بعد جمعرات دیر رات بی ایم سی محکم تعلیم نے ممبئی میں 24 جنوری سے دوبارہ اسکولیں کھولنے کا آفیشیل سرکیولر جاری کردیا ہے۔ سرکیولر کے مطابق ایسے سرپرست جو اپنے بچوں کو اسکول نہیں بھیجنا چاہتے وہ آن لائن کلاسیس کا متبادل چن سکتے ہیں۔ اسکولوں کیلئے آن لائن اور آف لائن دونوں قسم کی کلاسیس کا نظم کرنا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔جلد ہی انسٹاگرام صارفین کیلئے سبسکرپشن لازمی ہوگاp-Creators-Earn-Money-US-Creators-Testing-The-Feature.html

شہر کے اسکولوں کے پرنسپل اس فیصلے سے کاگی خوش ہیں اور دوبارہ اسکولیں کھولنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ شیشوون انٹرنیشنل اسکول کی پرنسپل پراچی رنادیو نے کہا کہ ہم اسکولیں دوبارہ جاری کرنے کیلئے بالکل تیار ہیں کیونکہ ہمیں اسی فیصلے کی امید تھی۔ طلباء اپنے اساتذہ اور ہم جماعتوں سے مل کر خوش ہوں گے۔ ہم تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، پروٹوکول کی پاسداری کرتے ہوئے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ پہلے دو کلاسوں کو بلائیں گے اس کے دو تین روز بعد دوسری کلاسوں کو بلائیں گے۔

بلابونگ ہائی انٹرنیشنل اسکول کی پرنسپل نکہت جعفری نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ طلباء، اساتذہ اور سرپرستوں کیلئے راحت بخش ہوگا۔ ہم اس دن کی تیاری کررپے تھے اور اسی لئے تمام حفاظتی انتظامات کے ساتھ اپنے طلباء کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔

اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، ایک خصوصی COVID ٹاسک فورس کا تقرر کیا گیا ہے۔ہم والدین کو یقین دلانا چاہیں گے کہ وہ اپنے بچوں کو دوبارہ اسکول بھیجنے کیلئے فکر مند نہ ہوں۔کیونکہ تمام اساتذہ اور انتظامی عملے کو کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنے کی تربیت دی گئی ہے۔ممبئی کے ایک طالب علم کے والد نے کہا کہ جیسا کہ حکومت نے پری پرائمری سیکشن کو بھی دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، والدین خوش ہیں اور اپنے بچوں کو دو سال تک اسکول سے دور رپنے کے بعد دوبارہ اسکول جاتے ہوئے دیکھنے کیلئے بے چین ہیں۔مہاراشٹر حکومت نے والدین کی سفارشات اور خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے مذکورہ فیصلہ کیا ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: