فائر بریگیڈ کی 13 گاڑیوں نے 5 گھنٹے مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا، حادثہ کی وجہ اب تک نہیں معلوم، تحقیقات جاری
آج صبح ممبئی کے علاقے تاڑدیو میں ایک 20 منزلہ عمارت کملا سوسائٹی میں بھانک آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں 7 افراد کی موت ہوگئی جن میں دو بزرگ بھی شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 15 افراد جھلس گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔جلد ہی انسٹاگرام صارفین کیلئے سبسکرپشن لازمی ہوگاp-Creators-Earn-Money-US-Creators-Testing-The-Feature.html
اطلاعات کے مطابق پانچ گھنٹے کی شدید مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ اب تک اس حادثے کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکا ہے۔برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے افسران نے بتایا کہ نائر اسپتال میں 5 جبکہ کستوربا اور بھاٹیا اسپتال میں ایک ایک اموات کا اندراج کیا گیا ہے۔
ممبئی کے ڈی سی پی سوربھ ترپاٹھی نے بتایا کہ عمارت کی 15 ویں منزل پر آگ لگی اور اوپری منزلوں پر بڑھنے لگی۔19 واں منزلہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔انتظامیہ کے مطابق دھوئیں کے سبب راحت کارکنان کو اندر پہنچنے میں کافی دقت ہوئی۔ 19 لوگوں کو بچایا گیا۔ 15 افراد کو نائر، کستوربا اور بھاٹیا اسپتال لے جایا گیا۔ تمام لوگوں کا جنرل وارڈ میں علاج جاری ہے۔اس سے قبل شدید طور پر زخمی 5 افراد کو نائر اسپتال لے جایا گیا تھا جن میں سے دو افراد کو مردہ قرار دیا گیا تھا بقیہ تین افراد نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر نے کہا کہ دھوئیں کے سبب لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی لیکن اب ان کی حالت بہتر ہے۔

Post A Comment:
0 comments: