مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی آج سے دو روزہ ممبئی دورے پر ہیں۔ ممتا کے اس دورے کے بعد ایک مرتبہ پھر بی جے پی مخالف تیسرے محاذ کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ آج ممتا بنرجی ممبئی میں شرد پوار سے ملاقات کریں گی۔ شرد پوار سے ملاقات کو لے کر سیاسی حلقوں میں ایسی خبریں بھی گشت کررہی ہیں کہ ممتا بنرجی کانگریس سے دوری بناتے ہوئے مقامی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔کنگنا رناوت کو جان سے مارنے کی دھمکی، ایف آئی آر درج-Registered.html
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر کے وزیر برائے اقلیتی امور نواب ملک نے منگل کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ ممتا بنرجی بدھ کے روز این سی پی سربراہ شرد پوار سے ملاقات کریں گی۔رپورٹ کے مطابق ملک نے کہا کہ ممتا دیدی مہاراشٹر کے دورے پر ہیں اور کل دوپہر(بدھ) 3 بجے پوار صاحب سے ملاقات کریں گی۔حالانکہ ملک نے ممتا کے اس دورے سے متعلق کہا کہ وہ شرد پوار سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کریں گی اور میٹنگ سے متعلق گفتگو کریں گی۔
ایک سوال کے جواب میں ملک نے کہا کہ ہر پارٹی کو اپنی ساکھ بحال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے لیکن کانگریس کو باہر رکھ کر بی جے پی کے حریفوں کو متحد کرپانا ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے باہر بھی ترنمول کانگریس وسعت پارہی ہے اور یہ ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔حالانکہ ہم مانتے ہیں کہ کانگتیس کو چھوڑ کر ایک متحدہ اپوزیشن محاذ بنانا ممکن نہیں ہے۔پوار صاحب بھی کئی مرتبہ اس کی وضاحت کرچکے ہیں۔
Post A Comment:
0 comments: