Kangna Ranaut Receives life Threats, Case Registered, Bollywood, Entertainment News, kangna Ranaut News, News18 Urdu News, Dailyhunt

ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے شہداء کو یاد کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کرنے کے بعد بھٹنڈا کے نوجوان نے کنگنا کو جان سے مارنے کی دھمکی دی
فلم اداکارہ کنگنا راناوت نے ہماچل پردیش پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا ہے۔
 پولیس سپرنٹنڈنٹ گرودیو شرما نے کہا کہ اداکارہ کو حالانکہ وائے پلس زمرہ میں سیکورٹی ملی ہوئی ہے لیکن پولیس مستعد ہوگئی ہے۔ اداکارہ نے آج صبح انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے آج ممبئی دہشت گردانہ حملے میں شہداء کو   یاد کرتے ہوئے ایک پوسٹ لکھی تھ  جس کے بعد انہیں بھٹنڈا سے کسی شخص نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ کنگنا نے سورن مندر میں اپنے اہلخانہ کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ غداروں کو کبھی معاف نہیں کرنا اور نہ ہی بھولنا۔
اس طرح کے واقعہ میں ملک کے اندرونی غداروں کا ہاتھ ہوتا ہے۔ غدار کبھی پیسے کے لالچ میں تو کبھی عہدہ اور اقتدار کے لالچ میں بھارت ماں کو داغدار کرنے کا موقع نہیں چھوڑتے، ملک کے اندرونی غدار، سازشی ملک مخالف طاقتوں کی مدد کرتے رہے، اسی لئے اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: