ممبئی دورہ کے دوسرے دن مغربی بنگال کی وزیر اعلی کی سول سوسائٹی ممبران سے ملاقات، ریچا چڈھا نے برسراقتدار پر تنقید کی
مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی ممبئی کے تین روزہ دورے پر ہیں، اس دوران انہوں نے آج بروز بدھ سول سوسائٹی کے ممبران سے ملاقات کی۔
راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی لیڈر مجید میمن، مشہور نغمہ نگار جاوید اختر، سماجی کارکن میدھا پاٹکر، فلمساز مہیش بھٹ، اداکارہ ریچا چڈھا، اداکارہ سوارا بھاسکر اور اسٹینڈ اپ کامیڈین منّور فاروقی بھی اس ملاقات میں شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔آج ممتا بنرجی کی شرد پوار سے ملاقات متوقع
ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی سے باہمی رابطہ سیشن کے دوران اداکارہ ریچا چڈھا نے کہا کہ ملک ایک خاتون وزیراعظم کیلئے تیار ہے۔ریچا چڈھا نے کہا کہ میرے خیال سے ہم ایک خاتون وزیراعظم کیلئے تیار ہیں، میڈم۔ یہ ایک دیوی کی طاقت کیلئے صحیح وقت ہے۔اسلئے میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔
برسراقتدار بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے ریچا چڈھا نے کہا کہ بحیثیت ایک فرد میں اپنے آپ کو بدقسمت محسوس کرتی ہوں کہ میں جوان ہوں اور ایک ایسے وقت سے گزر رہی ہوں جہاں مجھے لگتا ہے کہ میرا نصف وقت اس حکومت میں گزرا جو براہ راست نازی پارٹی سے متاثر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔کنگنا رناوت کو جان سے مارنے کی دھمکی، ایف آئی آر درج-Registered.html
دریں اثنا، ملک کے وفاقی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر تمام علاقائی پارٹیاں اکٹھی ہو جائیں تو بی جے پی کو شکست دینا بہت آسان ہو جائے گا۔2024ء لوک سبھا انتخابات سے قبل قومی سطح پر توسیع یا ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کی کوشش میں ممتا بنرجی ممبئی کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ جہاں انہوں نے این سی پی اور شیوسینا کے سرکردہ رہنماؤں سے ملاقات کی۔
ممبئی میں سول سوسائٹی کے اراکین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بنرجی نے کہا کہ اگر آپ زیادہ تر وقت بیرون ملک رہیں گے، تو سیاست کیسے ہوگی؟ سیاست مسلسل کوششوں کی متقاضی ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ وفاقی ڈھانچہ مضبوط ہو اور یہ بہتر ہے کہ تمام علاقائی جماعتیں ساتھ چلیں، علاقائی پارٹیاں قومی پارٹی بناتی ہیں۔ اگر تمام علاقائی پارٹیاں ساتھ ہوں تو بی جے پی کو شکست دینا بہت آسان کھیل ہے۔مختلف ریاستوں میں مختلف علاقائی پارٹیاں برسراقتدار ہیں جو بی جے پی سے ڈرتی ہیں کہ وہ سی بی آئی، ای ڈی اور دیگر کو ذہن میں رکھیں۔ جس طرح سے ہم بی جے پی سے لڑتے ہیں وہ دوسرے نہیں کر سکتے۔ ہماری حکمت عملی تمام لوگوں اور سماج کے ہر طبقے کے لیے خصوصی توجہ کے ساتھ لڑنا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں جب تک زندہ ہوں تب تک لڑتی رہوں گی۔
Post A Comment:
0 comments: