کرونا اور اومیکرون کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر اترپردیش انتخابات ملتوی کرنے پر غور کیا جائے: الہ آباد ہائی کورٹ

کرونا اور اومیکرون کے بڑھتے ہوئے معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ اترپردیش میں ریلیوں پر پابندی عائد کرنی چاہیے۔ اس کے علاوہ ہائی کورٹ نے کہا کہ حکومت کو اترپردیش اسمبلی انتخابات کو بھی کچھ وقت کیلئے ملتوی کرنے پر غور کرنا چاہیے۔ 

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔صحافت کا انسائیکلوپیڈیا صحیفئہ صحافت اردو کتاب میلہ میں دستیابeficial-Book-For-All.html

کرونا کی تیسری لہر کے پیش نظر الہ آباد ہائی کورٹ نے مذکورہ رائے دی ہے۔ دراصل جسٹس شیکھر کمار یادو کی یک رکنی بینچ میں درخواست ضمانت پر شنوائی کے دوران عدالت میں بھیڑ کو دیکھتے ہوئے جج نے وزیراعظم سے مذکورہ اپیل کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔شیخ محمد بن راشد اور ملکہ حیا کی طلاق، پچپن سو کروڑ بطور تصفیہ ادا کرنے کا حکم-554-Million-Pound-as-Settlement.html

ہائی کورٹ نے کہا کہ وزیراعظم مودی اور الیکشن کمیشن اترپردیش میں انتخابی ریلیوں اور اجلاس پر روک لگانے کیلئے سخت اقدامات کریں۔ کورٹ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے کہا جائے کہ وہ ٹی وی اور اخبارات کے ذریعے انتخابی تشہیر کریں۔ جبکہ وزیراعظم انتخابات ملتوی کرنے پر بھی غور کریں کیونکہ جان ہے تو جہان ہے۔ وہیں بینچ نے ویکسینیشن مہم کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وزیراعظم جنہوں نے کثیر آبادی والے ملک میں مفت ویکسینیشن مہم چلائی ہے جو قابل ستائش ہے۔ عدالت اس کی ستائش کرتی ہے اور یہ اپیل کرتی ہے کہ حالات کے پیش نظر سخت اقدامات کرتے ہوئے ریلیوں، اجلاس اور انتخابات کو روکنے اور ملتوی کرنے پر غور کیا جائے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: