برطانوی عدالت کا فیصلہ، 2500 کروڑ یک مشت ادا کئے جائیں گے جبکہ ملکہ کے بچوں کیلئے 2900 کروڑ بینک میں محفوظ رہیں گے، بچوں کے بڑے ہونے پر ہر سال 112 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم
دبئی کے بادشاہ شیخ محمد بن راشد المختوم نے اپنی بیوی ملکہ حیا کو طلاق دے دی ہے۔ اس طلاق کے عوض انہیں اپنی بیوی کو تقریبا 5500 کروڑ روپے ادا کرنے ہونگے۔برطانیہ ہائی کورٹ شاہ شیخ محمد بن راشد کو رقم کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔ عدالت کے کہا کہ شیخ کو طلاق کے تصفیہ اور بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے یہ رقم ادا کرنی ہوگی۔ یہ برطانوی عدالت کی تاریخ میں طلاق کے تصفیہ کا بڑے معاملات میں سے ایک ہے۔ ملکہ حیا جارڈن کے سابق بادشاہ حسین کی بیٹی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔صحافت کا انسائیکلوپیڈیا صحیفئہ صحافت اردو کتاب میلہ میں دستیابeficial-Book-For-All.html
ہائی کورٹ کے جج فلپ مور نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملکہ حیا اور ان کے بچوں کو دہشت گردوں اور اغوا کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اسلئے ان کے تحفظ کیلئے خصوصی انتظامات کئے جانے چاہیے۔ برطانیہ میں انہیں خاص تحفظ کی ضرورت ہے۔
وکلاء کے مطابق شیخ کی جانب سے ادا کی جانے والی رقم میں سے 2500 کروڑ روپے ملکہ حیا کو یک مشت ادا کئے جائیں گے۔ ان کے دونوں بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے 2900 کروڑ روپے بینک میں رکھے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بچوں کے بڑے ہونے پر انہیں ہر سال 112 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔ واضح رہے کہ ملکہ حیا نے اس تصفیہ کیلئے 14 ہزار کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
Post A Comment:
0 comments: