*آٹھ روزہ اصلاح معاشرہ کا پہلا پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر آج دوسرے پروگرام کا بروز جمعرات سیلانی چوک شبیر نگر میں انعقاد
دو سالوں کی طویل مدت کے بعد آج ہم اور آپ تمام مرد و خواتین سماجی برائیوں کے خاتمہ کے لئے، امت کے نوجوانوں کے تیزی کے ساتھ گناہوں کی سمت اٹھنے والے قدم کو روکنے کے لئے اصلاحی سوچ و فکر کے ساتھ جمع ہوئے ہیں انسان کی دو قسمیں ہوتی ہے ایک ہوتا ہے جسمانی انسان اور ایک ہوتا ہے ایمانی انسان جسمانی انسان ہر کام کرتا ہے، بازار اسکول،کالج سیر و تفریح و دیگر دنیوی امور انجام دیتا ہے اس کے بر عکس جو ایمانی انسان ہوتا ہے وہ ہر جگہ قرآن و سنت کا دامن تھامے ہوئے ہوتا ہے بازار میں اس کی نگاہیں نیچی ہوتی ہے اپنے نبی مصطفیٰ کریم صلی اللہ علیہ والہ والسلام کے بتائے ہوئے عمل کے مطابق لوگوں سے لین دین کرتا ہےـ قانون مصطفیٰ کا پاسدار ہوتا ہے۔ ایمانی انسان بازار جاکر جھوٹ نہیں بولتا، لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرتا ہے ـ اس طرح تمہیدی کلمات سے مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ نے اپنے فکر انگیز خطاب کا آغاز کیا عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام آٹھ روزہ اصلاح معاشرہ اجتماعات کا پہلا پروگرام 10/نومبر 2021ء بروز بدھ بعد نمازِ عشاء کلثوم اشرفی چوک رمضان پورہ میں انعقاد پذیر ہوا جس کو سماعت کرنے کیلئے اہلیانِ شہر کثیر تعداد میں شریک ہوئے اور گناہوں سے پاک معاشرے کی تشکیل کے تئیں اپنی بیداری کا ثبوت دیا مقرر خصوصی مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے قرآن و احادیث طیبہ کی روشنی میں فکر انگیز خطاب کیا اپنے ملفوظات حسنہ میں مولانا موصوف نے سماج اور معاشرے میں نوجوانوں کے ذریعہ پھیل رہیں برائیاں اور گناہوں کا سدباب کیا اور ایسے نوجوان جو زنا، جوا، نشہ و دیگر سماجی برائیوں کا شکار ہیں ان کو اپنی ذمہ داری کا احساس دلانے کی کوشش کی مولانا موصوف نے ماضی کے ایسے نوجوانوں کا تذکرہ کیا جن کی وجہ سے امت کا وقار بلند ہوا اور اسلامی تعلیمات کو عروج و ترقی حاصل ہوئی وہیں آپ نے حالات کی مناسبت سے شاعر مشرق قلندر لاہوری ڈاکٹر اقبال کے ایسے اشعار جس میں نوجوانوں کے لئے درس فکر ہے ان اشعار کے ذریعہ آپ نے امت کے نوجوانوں کو اپنی ذمّہ داریوں کی جانب لوٹنے کا درس دیا آپ سے قبل مبلغین سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے اصلاحی بیانات ہوئے جبکہ رمضان پورہ و اطراف کے بے شمار بیدار معزز بزرگ و نوجوان اور خواتین اسلام اس اجتماع میں شریک ہوئے جبکہ حضرت مفتی محمد رضا مرکزی، حافظ مقصود اشرف، مفتی عارف حسین جامعی، مولانا شعبان کاملی، مولانا اشفاق امجدی، مفتی امتیاز نجمی، مولانا اشفاق برکاتی، مولانا حسین نجمی، حافظ توصیف، حافظ پرویز نجمی کے علاوہ سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام جاری تمام دارالعلوم و مدارس اہلسنّت و مساجد کے اساتذۂ کرام و علمائے اہلسنّت، ائمہ کرام، عمائدین شہر، دیگر سماجی شخصیات کثیر تعداد حاضر تھے ناظم اجتماع حضرت علامہ غفران اشرفی صاحب نے اجتماع کی نظامت کو اول از اخیر بحسن خوبی انجام دیاـ ایسی رپورٹ :- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت) سے موصول ہوئی۔
Post A Comment:
0 comments: