مالیگاؤں (پریس ریلیز) رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی،قرآن کریم کی بے حرمتی،مسلمانوں پر ہورہےظلم وزیادتی کے خلاف اور تری پورہ حکومت اور وشو ہندو پریشد کے خلاف تحفظ ناموس رسالت بورڈکی جانب سے 12نومبر جمعہ کوبند کا اعلان کیا گیا ہے۔
جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں اس مذمتی واحتجاجی بند کے تعلق سے بھرپور تائید و حمایت کا اعلان کرتی ہےاور رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والوں کی شدید مذمت اوراحتجاج کرتی ہے اور تری پورہ میں مسلمانوں کے ساتھ جو ظلم وستم ڈھایا جارہا ہے اس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہم شہریان مالیگاؤں سے اپیل کرتے ہیں کہ 12نومبر بروز جمعہ کو ہر طرح کے اپنے کاروبار کو بند کرکے تحفظ ناموس رسالت کے تئیں اپنی بیداری کا ثبوت دیں۔اپیل کنندگان جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں
Post A Comment:
0 comments: