آصف شیخ کی قیادت میں گاندھی مارکیٹ کپڑا تاجروں کی ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی سے ملاقات، شہر کو بدنام کرنے کی مذموم حرکت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

مالیگاؤں: 17 جولائی(پریس ریلیز ) جئے مہاراشٹر نیوز چینل پر ایک ویڈیو چلا کر مالیگاؤں گاندھی کپڑا مارکیٹ کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی گئی۔سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے مالیگاؤں ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی سے مطالبہ کیا کہ ویڈیو کو مالیگاؤں کے نام سے منسوب کرکے اسے وائرل کرنے اور نشر کرنے والے نیوز چینل پر فوری کرروائی کی جائے۔واضح رہے کہ گذشتہ دو روز سے جئے مہاراشٹر نیوز چینل پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے اس ویڈیو کو مالیگاؤں کی گاندھی کپڑا مارکیٹ سے منسوب کر کے مالیگاؤں اور گاندھی مارکیٹ کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس پر فوری طور پر روک لگانے اور خاطی افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔این سی پی لیڈر آصف شیخ نے کہا کہ ویڈیو میں دکھائی جانے والی نازیبا حرکات کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، یہ واقعہ چاہے جہاں کا بھی ہو لیکن یہ گاندھی مارکیٹ مالیگاؤں کا نہیں ہے۔اسے گاندھی کپڑا مارکیٹ کے نام سے منسوب کرکے ہندو مسلم سماج میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں ہندو مسلم ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی، محبت اور باہمی تعاون کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہیں۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد شیخ آصف نے گاندھی کپڑا مارکیٹ کے تاجروں کے ساتھ ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی سے ملاقات کی اور مذکورہ واقعہ کی تفتیش اور خاطی افراد و نیوز چینل جئے مہاراشٹر پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: