کانگریس لیڈران سے ملاقات کے بعد قیاس آرائیوں کا بازار گرم، سونیا کو کانگریس صدر بنائے جانے کا امکان،2024 انتخابات میں پرشانت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں

انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور کی کانگریس لیڈران سے ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں ایسی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ پی کے کانگریس میں شامل ہوں گے۔وہیں کانگریس ذرائع سے ایسے اشارے بھی مل رہے ہیں کہ سونیا گاندھی پارٹی کی مستقل صدر بھی بن سکتی ہیں۔منگل کے روز راہل گاندھی اور پرشانت کشور کی ملاقات ہوئی تھی، اس ملاقات میں پرینکا گاندھی بھی موجود تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میٹنگ میں آن لائن شرکت کی تھی۔حالانکہ دیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ سے متعلق کانگریس کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے۔اس ملاقات کو اس نظریہ سے بھی کافی اہم مانا جارہا ہے کہ راشٹر وادی کانگریس سربراہ شرد پوار قومی سطح پر بی جے پی مخالف اتحاد بنانے کی کوشش کررہے ہیں، اسی سلسلے میں انہوں نے گذشتہ ہفتے پرشانت کشور سے ملاقات کی تھی۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ میٹنگ پنجاب اور اترپردیش اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں نہیں تھی۔بلکہ اس میٹنگ کا مقصد اس سے کہیں بڑا تھا۔ایسے امکانات بھی ہیں کہ 2024 لوک سبھا انتخابات میں پرشانت کانگریس کی سیاسی حکمت عملی بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق راہل گاندھی کو 2024 اسمبلی انتخابات میں اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کے قوی امکانات ہیں۔جمعرات کو اس سلسلے میں سونیا گاندھی کی جانب سے ایک اہم میٹنگ منعقد کی جائے گی۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

1 comments: