ہنگولی میں تیز رفتار ٹیمپو نے کار کو عقب سے زبردست ٹکر ماری، وزیرتعلیم سمیت تمام مسافر محفوظ
مہاراشٹر کی وزیرِ برائے اسکولی تعلیم ورشا گائیکواڑ ہنگولی میں پیش آنے والے ایک کار حادثہ میں بال بال بچ گئیں۔ورشا گائیکواڑ کی کار کو ایک تیز رفتار ٹیمپو نے عقب سے زبردست ٹکر ماری۔ اطلاعات کے مطابق اس حادثہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا، ورشا گائیکواڑ اس حادثے میں بال بال بچ گئیں۔واضح رہے کہ ورشا ہنگولی کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ورشا گائیکواڑ ہنگولی میں ایک آکیسجن پلانٹ کا افتتاح کرنے کے بعد رام لیلا میدان کا جائزہ لینے جارہی تھیں اسی دوران ایک تیز رفتار ٹیمپو نے ان کی کار کو پیچھے سے زبردست ٹکر مار دی۔جس کے سبب کار کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔لیکن کار میں بیٹھی ورشا گائیکواڑ اور دیگر لوگوں کو چوٹ بھی نہیں آئی۔
Post A Comment:
0 comments: