دہلی حکومت کا اہم اعلان، تمام نجی اسکولوں کو حکم جاری، سرپرست کتنے مطمئن یہ تو وقت ہی بتائے گا
دہلی: اروند کیجریوال حکومت نے پرائیوٹ اسکولوں کی من مانی فیس وصولی کے معاملے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔جمعرات کے روز دہلی حکومت نے حکم جاری کیا کہ راجدھانی میں جاری تمام پرائیوٹ اسکول اپنی فیس میں 15 فیصد کی تخیف کریں گی۔یہ حکم گذشتہ سال کے تعلیمی سال 2020 اور 2021 کیلئے لاگو کئے گئے ہیں۔حکومت نے اپنے حکمانہ میں یہ بھی کہا کہ اگر اسکولوں نے سرپرستوں سے زیادہ فیس وصول کی ہے تو انہیں لوٹانا ہوگا یا آئندہ سال میں اسے ایڈجسٹ کرنا ہوگا۔کرونا وباء کے سبب اروند کیجریوال حکومت کے اس فیصلے سے سرپرستوں کو کچھ راحت ضرور حاصل ہوگی۔جمعرات کے روز نائب وزیراعلی منیش سسوڈیا نے کہا کہ کرونا کے اس دور میں سرپرست معاشی تنگی کا شکار ہیں، ایسے میں اسکول فیس میں 15 فیصدی کی تخفیف سے سرپرستوں کو بڑی راحت ملے گی۔مثال کے طور پر اگر 2020-2021 میں اسکول کی ماہانہ فیس 3 ہزار روپے تھی تو 15 فیصد تخفیف کے بعد اسکول سرپرستوں سے 2550 روپے ہی وصول کرسکتے ہیں۔حکومت کے اعلان کے مطابق اگر اسکولوں نے زیادہ فیس وصول کی ہے تو انہیں لوٹانا ہوگا یا آئندہ سال میں ایڈجسٹ کرنا ہوگا۔اسکے علاوہ اسکول انتظامیہ سرپرستوں کی معاشی تنگی کے سبب بقایا فیس کی ادائیگی نہیں کرنے پر کسی بھی اسکولی سرگرمی میں بچوں کو حصہ لینے سے نہیں روک سکتی۔حکومت کا یہ حکم ان تمام 460 اسکولوں پر لاگو ہوگا جنہوں نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔باقی تمام اسکولوں کو دہلی حکومت کی جانب سے 18 اپریل 2020 اور 28 اپریل 2020 کو جاری کئے گئے حکم پر عمل کرنا ہوگا۔حالانکہ فیس میں صرف 15 فیصد تخفیف سے سرپرست کتنے مطمئن ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔


Post A Comment:
0 comments: