دہلی حکومت کے گھر گھر راشن پہنچانے کے منصوبے پر بی جے پی کے اعتراض پر کیجریوال حکومت کا تیکھا ردعمل، مرکز کو ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے: کیجریوال

ریپبلک بھارت ٹی وی چینل پر ایک ڈبیٹ کے دوران عام آدمی پارٹی لیڈر آتشی نے کہا کہ بی جے پی لیڈر او پی شرما نے اروند کیجریوال پر راشن مافیا کے سربراہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔آتشی نے سوال کیا کہ کیا یوپی میں ہونے والے راشن گھوٹالے کے ذمہ دار بھی کیجریوال ہیں؟ بی جے پی کی زیر اقتدار ریاستوں میں راشن معاملے میں بدعنوانیوں کے ذمہ دار بھی کیجریوال ہیں؟ آتشی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ صرف دہلی میں راشن معاملات ابتر ہیں جبکہ ملک کی دیگر ریاستوں میں راشن کے انتظامات اتنے اچھے ہیں کہ پوچھیئے مت۔آتشی نے ڈبیٹ میں شامل بی جے پی رکن اسمبلی سے کہا کہ ذرا ایک مرتبہ ملک کا دورہ کر آئیں اور دیکھیں کہ ملک کی غریب عوام کو کتنی مرتبہ راشن کی دکان پر جانا پڑتا ہے۔واضح رہے کہ دہلی میں ڈور ٹو ڈور راشن منصوبے پر بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان جنگ چھڑ گئی ہے۔دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ مرکزی حکومت کو ریاستی حکومتوں سے لڑنے اور انہیں کوسنےکی بجائے ان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔کیجریوال نے ٹوئیٹر پر اس میڈیا رپورٹ کو ٹیگ کیا جس میں مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کیجریوال حکومت کو لوگوں تک راشن اور آکسیجن پہنچانے میں ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔اس کے جواب میں کیجریوال نے کہا کہ ملک اس وقت ترقی کرے گا جب ملک کی 130 کروڑ عوام، ریاستی حکومتیں اور مرکزی حکومت ملک کر ٹیم انڈیا کی طرح کام کریں گی۔

کیجریوال نے ٹوئیٹ کیا کہ آج لوگ ملک میں ایسی قیادت کے خواہاں ہیں جو پورا دن ریاستی حکومتوں کو گالی دینے اور ان سے لڑنے کی بجائے سب کو ساتھ لے کر چلے۔ملک اسی وقت ترقی کرے گا جب 130 کروڑ عوام، ریاستی و مرکزی حکومت ملک کر ٹیم انڈیا کی طرح کام کریں گے۔اتنا گالی گلوچ کرنا ٹھیک نہیں ہے۔دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسوڈیا نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت ان دنوں کچھ ریاستوں حکومتوں کو برا بھلا کہنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کررہی ہے۔گھر گھر راشن منصوبے پر مرکزی حکومت کے اعتراض کے جواب میں سسوڈیا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اب بھارتیہ جھگڑا پارٹی بن چکی ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: