پوپی میں انتظامیہ کی لاپروائی کی حد! کچھ عرصے قبل کرونا سے متاثر ہوکر مرنے والے ٹیچر کی الیکشن ڈیوٹی لگا دی گئی
یوپی کے جھانسی سے انتظامیہ کی بے حسی اور لاپروائی کا ایک عجیب واقعہ سامنے آیا ہے۔جھانسی میں پنچایتی انتخابات میں ایک ایسے ٹیچر کی ڈیوٹی لگا دی گئی جس کا کچھ عرصے قبل الیکشن ڈیوٹی کے دوران کرونا سے انتقال ہوچکا ہے۔بے حس انتظامیہ نے مر چکے ٹیچر کی الیکشن ڈیوٹی کے نام کی سلپ جاری کی اور اسے تربیتی کیمپ میں شامل ہونے کا حکم دیا۔انتظامیہ کی اس حرکت سے مرحوم ٹیچر کے اہل خانہ کافی ناراض ہیں۔اس کے علاوہ انتظامیہ نے ایسے بھی کچھ ٹیچروں کی الیکشن ڈیوٹی لگائی ہے جو کرونا پازیٹیو ہیں۔واضح رہے کہ گرام پردھان سمیت گرام پنچایت اراکین کے انتخاب کیلئے ضمنی انتخابات کرائے جارہے ہیں۔اس لئے ٹیچروں کو ڈیوٹی پر مامور کیا جارہا ہے۔لیکن جھانسی میں پچھلے دنوں کرونا سے مرنے والے سورو کمار نامی ٹیچر کی بھی ڈیوٹی لگا دی گئی اور اسے حاضر ہونے کا فرمان جاری کردیا گیا۔
اس حکم کے بعد متوفی کے اہل خانہ کے زخم ہرے ہوگئے ہیں۔ضلع ادھیکاری کے ذریعے جاری اس نوٹس میں متوفی سورو کمار کو جھانسی ضلع کے وکاس کھنڈ کے پولنگ بوتھ نمبر 81 پر بحیثیت افسر تعینات کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔انہیں 10 جون کو تربیتی کیمپ میں حاضر ہونے کا حکم دیا تھا لیکن غیر حاضر رہنے کی صورت میں سخت کارروائی کا نوٹس بھی دیا گیا۔ان کے اہل خانہ کو جب اس کا علم ہوا تو انہیں شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ کرونا سے مرنے والے دیگر اساتذہ کو بھی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہوگا۔
Post A Comment:
0 comments: