درانداز ہمارے غریبوں کی ملازمتیں چھین رہے ہیں، اگر ان پر قابو نہ پایا گیا تو خطرہ بن جائیں گے: وزیرداخلہ
کولکاتہ: وزیرداخلہ امیت شاہ نے ملک میں این آر سی نافذ کرنے سے متعلق ایک بیان میں واضح اشارہ دیا ہے کہ ملک سے دراندازوں کو باہر نکالنے کیلئے این آر سی نافذ کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل امیت شاہ اور بی جے پی کے دیگر وزراء نے کہا تھا کہ فی الحال ملک میں این آر سی نافذ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ دراندازوں کی وجہ سے ہمارے ملک کے نوجوان بے روزگار ہورہے ہیں، درانداز غریبوں کی ملازمتیں چھین رہے ہیں۔اگر بنگال میں ان گھس پیٹھوں پر قابو نہ پایا گیا تو یہ نہ صرف بنگال بلکہ پورے ملک کیلئے خطرہ بن جائیں گے۔شاہ نے شہریت کے معاملے پر بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ممتا نہیں چاہتی کہ قبائیلی لوگوں کو شہریت ملے۔انہوں نے کہا کہ بنگال میں بی جے پی کی حکومت آتے ہی شہریت ترمیمی ایکٹ کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔بنگال میں گذشتہ 70 سال سے مقیم کوگوں کو بھی شہریت نہیں ملی وہ مہاجرین کی طور پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ہم ایسے لوگوں کو شہریت دیں گے انہیں شناخت دینے کے علاوہ ان کی باز آباد کاری کیلئے خصوصی فنڈ مختص کیا جائے گا۔


Post A Comment:
0 comments: