کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور آکسیجن کی قلت کے پیش نظر آصف شیخ رشید کا میونسپل کمشنر و ضلع کلکٹر کو مطالباتی مکتوب

مالیگاؤں:(نامہ نگار)مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے دیگر شہروں میں جہاں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے وہیں ان شہروں میں آکسیجن سلینڈر کی کمی کی شکایات بھی عام ہورہی ہے۔ شہر مالیگاؤں میں بھی آکسیجن کی قلت کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔گزشتہ روز ناسک ضلع کلکٹر نے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے آکسیجن تیار کرنے والی کمپنیوں سے کہا تھا کہ وہ آکسیجن کی پیداوار میں اضافہ کریں۔فی الحال شہر میں کورونا وباء کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ مریضوں کی تعداد کے پیش نظر موجودہ کووڈ سینٹرز ناکافی پڑ رہے ہیں۔لہذا مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے زیر قبضہ دلاور ہال کو بطور کووڈ سینٹر شروع کیا جائے اور اس سینٹر پر قائم کئے گئے بیڈ اور پلنگ پر آکسیجن سلینڈر ، ڈاکٹر ، نرسیں ، وارڈبائز اور دیگر ضروری عملہ فوری طور پر فراہم کیا جائے۔اس طرح کا مطالبہ سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر سے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے یونانی بی یو ایم ایس  ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی گئیں تھیں اور اس بار بھی ضروری ہے کہ بی یو ایم ایس ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی جائیں۔ شہر میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور آکسیجن سلنڈروں کی کمی کے پیش نظر دھولیہ یا سنّر میں قائم آکسیجن پلانٹس کو مالیگاؤں شہر کے لئے مختص کیا جائے اور سرکاری اسپتالوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی آکسیجن سلینڈر سپلائی کیے جائیں۔شیخ آصف نے کہا کہ حکومت سے فوری مطالبہ کیا جائے تاکہ شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد کی مناسبت سے آکسیجن سلینڈر سپلائی کرنے اور کورونا مریضوں کو بروقت طبی خدمات فراہم کرنے میں آسانی ہو۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: