گاڑی کے شیشے اور بوتلیں توڑی گئی، کام کرنے والے نوجوان پر حملہ کرنے کی کوشش،پولیس کی بروقت مداخلت سے حالات پر قابو پایا گیا
مالیگاؤں: دیر رات قریب 2 بجے قلبِ شہر محمد علی روڈ جنتا لاج کے پاس کسی معمولی تنازعہ پر سنگین جھگڑا ہوگیا۔اپنا سوڈا نامی ایپی گاڑی کو اس معاملے میں کافی نقصان پہنچایا گیا ہے۔گاڑی پر کام کرنے والے نوجوان پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرنے کی کوشش بھی کی گئی لیکن نوخوان بال بال بچ گیا۔گاڑی کے مالک اور کام کرنے والے نوجوان نے بتایا کہ وہ گاڑی میں پانی بھر رہے تھے تبھی کچھ اوباش نوجوانوں آئے اور جھگڑا کرنے لگے، گاڑی کے شیشے اور بوتلیں کو توڑ دیا۔معاملے کے فوری بعد پٹرولنگ پر موجود پولیس جائے واردات پر پہنچی اور حالات کو قابو کیا۔سوڈے کی گاڑی اور اس کے مالک کو سٹی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جہاں ابتدائی کارروائی کی گئی۔اس واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چار پانچ نوجوانوں نے گاڑی پر حملہ کیا اور وہاں سے راہ فرار اختیارکرلی اس کے بعد انہیں اسلامپورہ علاقے میں ہتھیاروں کے ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔حالانکہ اب تک ان نوجوانوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرام ہوٹل کے قریب اندوہناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار کی موت
https://www.thereportersview.com/2021/04/55-Year-Old-Died-in-a-Road-Accident-on-National-Highway-3-Malegaon.html


Post A Comment:
0 comments: