55 سالہ شخص ہلاک، 25 سالہ نوجوان زخمی، نامعلوم پک اپ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج،مزید تفتیش جاری

مالیگاؤں: گذشتہ روز آرام ہوٹل کے قریب ایک اندوہناک سڑک حاثہ پیش آیا جس میں ایک موٹر سائیکل سوار کی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص اس حادثہ میں زخمی ہوگیا۔پولیس کنٹرقل روم سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ممبئی آگرہ روڈ لونواڑے شیوار آرام ہوٹل کے قریب ہائی وے پر ایک پک اپ MP 42 G 3918 نے اپنے آگے چل رہی ایک موٹر سائیکل کو زبردست ٹکر ماری جس کے سبب گگل واڑ تعلقہ کے ساکن پرلہاد بارکو نکم نامی 25 سالہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ پر بیٹجے ہوئے 55 سالہ بارکو شری پت نکم نامی شخص کو سر، پیر اور پیٹھ میں شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے موقع پر ہی موت ہوگئی۔پک اپ ڈرائیور نے زخمیوں کی مدد اور پولیس کو مطلع نہ کرتے ہوئے جائے حادثہ سے راہ فرار اختیار کرلی۔اس معاملے میں بھیلکوٹ تعلقہ مالیگاؤں کے ساکن وجے آتمارام کی فریاد پر نامعلوم پک اپ ڈرائیور کے خلاف رجسٹر نمبر 226/021، قلم 304،427A,328,327,179, موٹر وہیکل ایکٹ 184، 134/177 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس اہلکار بچھاؤ اس معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: