عادل آباد میونسپل کارپوریشن کے سابق نائب صدر محمد فاروق احمد نےاپنی جان بچانے کیلئے فائرنگ کرنے کا دعوی کیا، مزید تفتیش جاری
تیلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں مجلس اتحاد المسلمین کے ضلعی صدر فائرنگ کردی، جس میں تین افراد گولی لگنے کے سبب ذخمی ہوگئے۔زخمیوں میں ایک حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔حادثہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا لیکن بعد میں پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔عادل آباد پولیس کے مطابق مجلس اتحاد المسلمین کے ضلعی صدر اور عادل آباد میونسپل کارپوریشن کے سابق نائب صدر محمد فاروق احمد نے اپنی لائسنس یافتہ بندوق سے کچھ افراد پر گولیاں چلائی،فائرنگ کی اس واردات میں گولی لگنے کے سبب تین افراد زخمی ہوگئے۔واردات کے بعد تینوں زخمیوں کو عادل آباد کے رِمس اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔واردات انجام دینے کے بعد ملزم فرار تھا لیکن پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔گرفتاری کے بعد ملزم محمد فاروق کو ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن لے جایا گیا،جہاں فاروق نے دعوی کیا کہ اس نے اپنی جان بچانے کیلئے ان افراد پر فائرنگ کی تھی۔پولیس اس معاملے میں مزید تفتیش کررہی ہے۔
Post A Comment:
0 comments: