Articles by "India Africa 2nd Test"
Showing posts with label India Africa 2nd Test. Show all posts


 روی چندرن اشون انیل کمبلے کے بعد جوہانسبرگ میں وکٹ لینے والے دوسرے ہندوستانی اسپنر بن گئے

روی چندرن اشون جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ میں ٹیسٹ وکٹ لینے والے دوسرے بھارتی اسپنر بن گئے۔جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ میں  تقریباً 3 سال کے انتظار کے بعد اسپنر نے آخر کار ٹیسٹ وکٹ لے لی۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔جاوید اختر کو بُلی بائی ایپ کی ماسٹر مائنڈ کی حمایت مہنگی پڑی

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ جوہانسبرگ کے گراؤنڈ وانڈررز میں جاری ہے۔ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 240 رنوں کا ہدف دیا ہے، جنوبی افریقا کی دوسری اننگز میں اسپنر اشون نے پیٹرسن کی وکٹ لیکر جوہانسبرگ میں اسپنر کا ٹیسٹ وکٹ نہ لینےکاکفر تقریباً 3 سال بعد توڑ دیا۔اشون سے قبل جوہانسبرگ میں ٹیسٹ وکٹ لینے والے آخری اسپنر پاکستان کے شاداب خان تھے جنہوں نے 2019 میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ہاشم آملہ کی وکٹ لی تھی۔

واضح رہے کہ شاداب اور اشون کی وکٹ کے درمیان جوہانسبرگ کے میدان میں ٹوٹل 111 وکٹیں گریں جس میں 109 فاسٹ بولرز نے حاصل کیں جبکہ 2 رن آؤٹ ہوئے ۔اس کے علاوہ روی چندرن اشون جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ میں ٹیسٹ وکٹ لینے والے دوسرے بھارتی اسپنر بھی بن گئے۔ان سے قبل انیل کمبلے نے جوہانسبرگ میں ٹیسٹ وکٹ لی تھی۔واضح رہے کہ بھارت کو  جنوبی افریقا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں0-1 کی برتری حاصل ہے۔