Articles by "City Malegaon cricket association"
Showing posts with label City Malegaon cricket association. Show all posts

 

 رنجی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے، مالیگاؤں سے پانچ ٹیموں کی شرکت، اول انعام ایک لاکھ 11 ہزار، دوم انعام 66 ہزار، جبکہ سوم انعام 21 ہزار روپے

مالیگاوں (نامہ نگار) مرحوم ساتھی بلند اقبال کی یاد میں عزیز کلو اسٹیڈیم پر سی ایم سی اے (سٹی مالیگاوں کرکٹ ایسوسی ایشن) کے زیر اہتمام بلند اقبال کی یاد میں ابھی کلو اسٹیڈیم پر گزشتہ 4 فروری سے کرکٹ ٹورنامنٹ شروع کیا گیا ہے جو 19 تا 21 فروری تک فائنل کے مراحل میں پہنچے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں ممبئی، پونہ، جئے پور، اورنگ آباد، دھولیہ، ناسک اور بھساول جیسے شہروں کی مشہور ٹیمیں شریک ہوئی ہیں ۔ 

اس ٹورنامنٹ میں کئی مشہور رنجی ٹرافی کے کھلاڑی بھی اپنی اپنی ٹیموں کے ساتھ مالیگاوں شہر میں کھیلنے کیلئے آئے ہوئے ہیں، ان تمام کھلاڑیوں کے قیام و طعام کا انتظام سٹی مالیگاوں کرکٹ ایسوسی ایشن کررہی ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں کل 51 میچ ہونگے،واضح رہے کہ کل 24 ٹیموں کے درمیان یہ ٹورنامنٹ کھیلا جائیگا، جس میں پانچ ٹیمیں مالیگاوں شہر کی ہیں، جبکہ بقیہ ٹیمیں بیرون شہروں اور دیگر ریاستوں سے ہیں۔ صحت و تندرستی قائم رکھنے کیلئے شہر کے نوجوانوں کو اسپورٹس سے جڑنے کی ضرورت ہے ،وہیں عبدالعزیز کلو اسٹیڈیم پر اس طرح کھیل کے مقابلے ہوتے رہیں تاکہ نوجوان کرکٹ اور اسپورٹس سے جڑ کر صحت مند رہیں۔

ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے نمائندہ کو بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کے اختتام کے فوراً بعد نائٹ ٹورنامنٹ شروع کیا جائیگا ۔ غور طلب ہیکہ اس ٹورنامنٹ میں اول انعام ایک لاکھ گیارہ ہزار، دوم انعام 66 ہزار ، سوم انعام 21 ہزار ، جبکہ میں آف دی سیریز کا انعام 15 ہزار روپیہ رکھا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں مالیگاوں کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ جنتادل سیکولر کے ورکرز بھی معاونت کرتے نظر آرہے ہیں۔

 
عزیز کلو اسٹیڈیم معاملہ پر دو ٹوک گفتگو، کارپوریشن کے منصوبوں کیلئے متبادل جگہ کا تعین کرنے کی یقین دہانی 
عزیز کلو اسٹیڈیم کی زمین پر کارپوریشن کے مختلف منصوبوں سے متعلق کچھ روز قبل ٹینڈر پاس کرنے کی کوششوں کے خلاف سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن نے میونسپل کمشنر آفس پہنچ کر احتجاج درج کروایا۔اس احتجاج میں کرکٹ شائقین، دیگر کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد آمین انصاری کی سربراہی میں شہر تمام کھلاڑیوں اور شہر کی سرکردہ شخصیات اس احتجاج میں ساتھ دیا۔اس کے علاوہ سماجی کارکنان بھی پیش پیش رہے۔سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کے علاوہ اراکین ایسوسی ایشن ڈاکٹر ریحان، ڈاکٹر خالد پرویز، فاروق ستارہ، محمد اسلام، اظہر انصاری، خالد الزماں، خان عطاؤالرحمن اور حامد ماسٹر اس احتجاج میں پیش پیش رہے۔سیاسی شخصیات نے بھی اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کھلاڑیوں کی پرزور تائید و حمایت کی اور عزیز کلو اسٹیڈیم کی زمین صرف پلے گراؤنڈ کیلئے مختص رکھنے پر زور دیا۔ اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد نے سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن کا ساتھ پور ساتھ دیا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر خالد پرویز جو خود بھی ایک کھلاڑی ہیں اور کرکٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں، انہوں نے اس احتجاج میں شرکت کی اور میونسپل کمشنر اور افسران سے ملاقات اور گفتگو کے دوران مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن کے موقف کو پیش کیااور مطالبہ کیا کہ عزیز کلو اسٹیڈیم کو صرف پلے گراؤنڈ کے طور پر استعمال کئے جانے کا تیقن دیا جائے۔ایک ایتھلیٹ اور کھلاڑی کی شبیہ رکھنے والے پروفیسر رضوان خان سر نے ایسو سی ایشن کے موقف کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کارپوریشن شہر کے کھلاڑیوں کے جذبات کو سمجھتے ہوئے اس معاملے میں ان کا ساتھ دے۔اخیر میں صدر مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن، کارپوریٹر محمد آمین نے کہا کہ شہر کے کھلاڑیوں نے اس گراؤنڈ پر سخت محنت کی ہے اور اس سے دست بردار نہیں ہوسکتے۔جب تک ہمیں اس بات یقین نہیں دلایا جاتا ہم ڈٹے رہیں گے اور اپنے مطالبات منوا کر رہیں گے۔کارپوریشن ڈپیٹی کمشنر نے اطمنان دلاتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز میں اس معاملہ پر غور وفکر کرنے کے بعد منصوبوں کیلئے دوسری جگہ کا تعین کیا جائے گا، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ یہ شہر کے بچوں اور کھیل سے شغف رکھنے والوں کا معاملہ ہے ہر طرح کی پریشانی کو دور کیا جائے گا۔

سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی کی تمام ٹیموں لائنس، ایم سی سی، نورالاسلام، یاہو، دارالسلام، سی فنکس، منصور، راجدھانی، شائنگ اسٹار، انجمن اسلام، نیشنل، مدنی، اے ایس ایف سہارا، اے کے ارسنال، سارہ اسٹار، اسٹار اسپورٹس، ایم سی اے، آئی سی ٹی، غربید، اے ایس ایف اکیڈمی، ڈیسنٹ، اے آئی ایف، رحمانی، نعمانی، لنکا شائر، نیو لائف، رائل فیلڈ، سمراٹ، ایگل اور سینئر کھلاڑیوں میں امول تیسگے، ظفر سر آئی سی ٹی، ذاکر نعیمی بھی خصوصی طور پر شرکت کی، ان کے علاوہ سماجی و شوشل ورکرز میں جمال ناصر اینڈ گروپ، ندیم اظہر طاہر انجم صدیقی کے علاوہ گراؤنڈ پر ٹینس بال سے پریکٹس کرنے والی کرکٹ ٹیمیں اور آس پاس کے علاقے کے سرکردہ افراد نے بھی اس احتجاج میں حصہ لیا۔

*سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن*