رنجی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے، مالیگاؤں سے پانچ ٹیموں کی شرکت، اول انعام ایک لاکھ 11 ہزار، دوم انعام 66 ہزار، جبکہ سوم انعام 21 ہزار روپے

مالیگاوں (نامہ نگار) مرحوم ساتھی بلند اقبال کی یاد میں عزیز کلو اسٹیڈیم پر سی ایم سی اے (سٹی مالیگاوں کرکٹ ایسوسی ایشن) کے زیر اہتمام بلند اقبال کی یاد میں ابھی کلو اسٹیڈیم پر گزشتہ 4 فروری سے کرکٹ ٹورنامنٹ شروع کیا گیا ہے جو 19 تا 21 فروری تک فائنل کے مراحل میں پہنچے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں ممبئی، پونہ، جئے پور، اورنگ آباد، دھولیہ، ناسک اور بھساول جیسے شہروں کی مشہور ٹیمیں شریک ہوئی ہیں ۔ 

اس ٹورنامنٹ میں کئی مشہور رنجی ٹرافی کے کھلاڑی بھی اپنی اپنی ٹیموں کے ساتھ مالیگاوں شہر میں کھیلنے کیلئے آئے ہوئے ہیں، ان تمام کھلاڑیوں کے قیام و طعام کا انتظام سٹی مالیگاوں کرکٹ ایسوسی ایشن کررہی ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں کل 51 میچ ہونگے،واضح رہے کہ کل 24 ٹیموں کے درمیان یہ ٹورنامنٹ کھیلا جائیگا، جس میں پانچ ٹیمیں مالیگاوں شہر کی ہیں، جبکہ بقیہ ٹیمیں بیرون شہروں اور دیگر ریاستوں سے ہیں۔ صحت و تندرستی قائم رکھنے کیلئے شہر کے نوجوانوں کو اسپورٹس سے جڑنے کی ضرورت ہے ،وہیں عبدالعزیز کلو اسٹیڈیم پر اس طرح کھیل کے مقابلے ہوتے رہیں تاکہ نوجوان کرکٹ اور اسپورٹس سے جڑ کر صحت مند رہیں۔

ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے نمائندہ کو بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کے اختتام کے فوراً بعد نائٹ ٹورنامنٹ شروع کیا جائیگا ۔ غور طلب ہیکہ اس ٹورنامنٹ میں اول انعام ایک لاکھ گیارہ ہزار، دوم انعام 66 ہزار ، سوم انعام 21 ہزار ، جبکہ میں آف دی سیریز کا انعام 15 ہزار روپیہ رکھا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں مالیگاوں کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ جنتادل سیکولر کے ورکرز بھی معاونت کرتے نظر آرہے ہیں۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: