ازقلم حافظ عقیل احمد ملی قاسمی (ترجمان وفاق المدارس والمکاتب مالیگاؤں) 

حالیہ دنوں پارلیمنٹ میں برسراقتدار حکومت نے جو متنازعہ وقف قانون منظور کیا ہے یہ ہندوستان کے کسی بھی مسلمان کو کسی بھی طرح منظور نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایات کے مطابق پورے ہندوستان کے تمام شہروں میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ انصاف پسند غیر مسلم بھائی بھی اس کی مخالفت کررہے ہیں اور اپنی اپنی سطح پر احتجاج درج کروارہے ہیں۔ 

اسی سلسلے کی ابتدائی کڑی کے طور پر مالیگاؤں ایکشن کمیٹی برائے تحفظِ اوقاف کے زیرِ اہتمام شہر عزیز مالیگاؤں کے تقریباً دو سو مقامات پر کارنر میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا اس کے بعد مورخہ 28 اپریل 2025 بروز پیر شام 7 بجے سے رات دس بجے تک مدرسہ معہد ملت کے وسیع وعریض میدان میں خواتین اسلام کا احتجاجی جلسہ عام منعقد کیا گیا جس میں خواتین اسلام نے امید سے زیادہ تعداد میں شرکت فرما کر اپنی ملی بیداری کا جس طرح ثبوت پیش کیا ہے وہ تاریخ میں درج کیا جائے گا. ان شاءاللہ 

اسی طرح مورخہ 29 اپریل 2025 بروز منگل شام 6 بجے سے رات دس بجے تک بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول کے وسیع وعریض میدان میں برادران اسلام کا احتجاجی جلسہ عام منعقد کیا گیا جس میں برادران اسلام نے تاریخی شرکت فرما کر اپنی ملی بیداری کا ثبوت دیا ہے اور حکومت وقت کے سامنے اپنا سو فیصد احتجاج درج کرواکر یہ ثابت کردیا کہ موجودہ وقف قانون کسی بھی صورت میں مسلمانوں کو منظور نہیں ہے۔ 

اسی طرح مورخہ 29 اپریل 2025 بروز منگل دوپہر 12 بجے ہوٹل مراٹھا دربار کیمپ میں اردو مراٹھی میڈیا کے نمائندوں کی ایک پرہجوم پریس کانفرنس بھی منعقد کی گئی جس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر محترم سیکریٹری محترم ترجمان محترم سمیت شہر مالیگاؤں کی سیاسی سماجی ملی جماعتوں کے نمائندہ افراد کے ساتھ ساتھ برادران وطن نے بھی شرکت فرمائی اور اپنے مثبت تاثرات کا اظہار فرمانے کے ساتھ ساتھ میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے اطمینان بخش جوابات عنایت فرمائے اور انھیں پوری طرح مطمئن کیا اور بذریعہ میڈیا اپنی بات حکومت وقت تک پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ 

اس کے بعد مالیگاؤں ایکشن کمیٹی برائے تحفظِ اوقاف آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایت کے مطابق مورخہ 30 اپریل 2025 بروز بدھ رات 9 بجے سے 9:15 بجے تک بتی گل تحریک میں حصہ لیا اور الحمدللہ سو فیصد مسلم آبادی کے ساتھ ساتھ انصاف پسند برادران وطن نے بھی اپنے اپنے گھروں کی دکانوں کی اور اپنے کاروبار کی لائٹ بند کرکے اس احتجاج کو مکمل طور پر کامیاب بنا کر اتحاد واتفاق کے ساتھ حکومت وقت کو یہ پیغام دیا کہ ابھی تحریک کی ابتداء ہے اگر حکومت وقت نے یہ ظالمانہ وقف قانون واپس نہیں لیا تو مستقبل میں کسی بھی حد تک تحریک چلانے کے لئے ہم پوری طرح تیار اور بیدار ہیں یا تو یہ قانون نہیں رہے گا یا حکومت نہیں رہےگی ان شاءاللہ۔ 

لہذا آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایات کے مطابق مالیگاؤں ایکشن کمیٹی برائے تحفظِ اوقاف کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اب تک منعقد ہونے والے تمام پروگرامات اور تحریکات کی کامیابی پر ہم اراکین ایکشن کمیٹی برائے تحفظِ اوقاف مالیگاؤں تمام ہی اہلیان شہر مالیگاؤں خصوصاً خواتین اسلام اور برادران اسلام کے ہم تہہ دل سے ممنون ومشکور ہیں کہ یہ سب محض اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور اس کی توفیق وعنایت سے اور اہلیان شہر مالیگاؤں کے سو فیصد تعاؤن کی وجہ سے پرامن طور پر اب تک سو فیصد کامیاب رہا ہے۔

اسی طرح اس نازک وقت میں جس طرح ہوشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف مسالک ومکاتب فکر کے علمائے کرام اور سیاسی سماجی ملی وصنعتی شخصیات نے اپنے بے مثال اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا اور پوری طرح تن من دھن کے ساتھ اب تک تحریک کا ساتھ دیا ہے ہم ان کے بھی ممنون ومشکور ہیں۔ 

اسی طرح شہر عزیز مالیگاؤں کی تمام کلبیں انجمنیں اور اداروں کے وہ جیالے اور جانباز نوجوانوں کے بھی ہم ممنون ومشکور ہیں جنہوں نے ہماری آواز پر لبیک کہتے ہوئے دن رات محنت کرکے اب تک کی تحریک کو کامیاب بنایا ہے۔ 

ہم اراکین ایکشن کمیٹی برائے تحفظِ اوقاف یہ واضح کردینا ضروری سمجھتے ہیں کہ یہ تحریک کا آغاز ہے آئندہ جب جس طرح کی ہدایات آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے دی جائے گی اس کی روشنی میں مالیگاؤں ایکشن کمیٹی برائے تحفظِ اوقاف اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے شہر عزیز مالیگاؤں میں تحریک کو جاری رکھے گی اور اپنا حصّہ اداکرتی رہے گی ان شاءاللہ۔ 

ہم اراکین ایکشن کمیٹی پوری طرح امید کرتے ہیں کہ جس طرح اب تک برادران اسلام اور خواتین اسلام کے ساتھ ساتھ برادران وطن نے ہمارا ساتھ دیا ہے اور ہر تحریک کو پوری طرح کامیاب بنانے میں اپنا حصّہ ادا کیا ہے مستقبل میں بھی جب جس وقت جس طرح آواز دی جائے گی اسی طرح  مذہبی مسلکی اور سیاسی سماجی اختلافات کے باوجود اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمارا ساتھ دیا جاۓگا اور اپنی ملی بیداری اور غیرت ایمانی کے ساتھ ساتھ شہر عزیز کی شناخت کو برقرار رکھا جائے گا ان شاءاللہ۔ 

جاری کردہ مالیگاؤں ایکشن کمیٹی برائے تحفظِ اوقاف۔

Next
This is the most recent post.
Previous
Older Post
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: