فقراء، یتیموں، گونگے اور مستحقین کی ضیافت، شیخ رشید کا سلسلئہ اعزاز جاری 

مالیگاؤں  (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کے تعمیر و ترقی پسند لیڈر ،غریبوں کے ہمدرد و سماجی اور فلاحی کاموں میں پیش پیش رہنے والے شیخ رشید کی چالیس سالہ خدمات کے اعتراف کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں آج جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے موقع پر راشٹروادی بھون سے متصل میدان ہر شہر کے گونگے اور یتیموں کے ساتھ ساتھ مستحقین کیلئے ضیافت کا نظم شیخ رشید کی خدمات کے عوض کیا گیا ۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ محنت کشوں اور مزدوروں کے ہمدرد شیخ رشید نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور آج اس مبارک موقع پر انکی خدمات کا اعتراف کرنے کیلئے جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے دن سیکڑوں افراد میں میٹھا شربت تقسیم کیا گیا اور ضیافت کا اہتمام کیا گیا ۔ساتھ ہی غریبوں، گونگے اور مستحقین میں سردی کے پیش نظر شیخ رشید کے ہاتھوں کمبل تقسیم کی گئی ۔موقع پر شیخ رشید اور آصف شیخ نے آئے ہوئے مہمانوں کو کھانا کھلایا ۔یہاں حافظ انیس اظہر، شریف منصوری، رمضان کھاٹک ،شکیل بیگ ،اعجاز عمر ،حاجی خالد شیخ، احسان شیخ، ایم ایم خان، غوث ممبر، ایوب خان، عبدالقیوم، مجاھد ساگر، دانش شیخ، جنید عالم، اظہر ماسٹر، عرفان ڈرائیور، آصف ڈرائیور ،ریتک ڈرائیور ،اسحاق بابا وغیرہ نے اپنی خدمات پیش کی ۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: