خواتین کی جانب سے شیخ رشید کے اعزاز میں لوٹس لانس میں استقبالیہ
مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں کی سیاست میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے تعمیر و ترقی پسند لیڈر شیخ رشید کے اعزاز میں مختلف مقامات پر درجنوں اداروں اور کلبوں و تعلیمی سماجی معاشی، مذہبی انجمنوں اور سرکردہ شخصیات کی جانب سے استقبالیہ پروگرام کا سلسلہ جاری ہے۔حتی کہ غیر مسلم بھائیوں نے بھی شیخ رشید کی خدمات کا اعتراف کر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ غرض یہ کہ سماج کا ہر طبقہ، ہر فرد نے شیخ رشید کی خدمات کا اعتراف کر انہیں اعزاز سے نوازا ۔اتنا ہی نہیں خواتین طبقہ بھی شیخ رشید کی خدمات سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔ اس لئے کہ شیخ رشید نے خواتین کیلئے بھی نمایاں خدمات انجام دی ہیں انہیں خدمات کا اعتراف کرنے کیلئے شہر کی مختلف خواتین کی تنظیموں اور راشٹروادی مہیلا کانگریس پارٹی کی جانب سے ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد مورخہ 13 اکتوبر بروز جمعرات کو دوپہر تین بجے سے شام 5 بجے تک 60 فٹی روڈ لوٹس لانس میں کیا جارہا ہے ۔پروگرام کی تیاریاں تقریباً مکمل ہوچکی ہیں۔ اس سلسلے میں جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق شیخ رشید کی استقبالیہ تقریب میں انہیں نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کرنے کیلئے سابق وزیر تعلیم و موجودہ رکن پارلیمنٹ، آل انڈیا راشٹروادی مہیلا کانگریس پارٹی کی صدر فوزیہ تحسین خان بھی تشریف لارہی ہیں۔ یہ پروگرام بھی اپنی نوعیت کا شاندار پروگرام ہوگا۔ اس تقریب میں بھی شرکت کی گزارش مہیلا این سی پی کی صدر یاسمین سید، شاہینہ انصاری، مہرالنساء اشفاق احمد، سوچیتا سونونے، استقبالیہ کمیٹی کے کنوینر اور ذمہ داران نے کی ہے۔


Post A Comment:
0 comments: