مستقبل میں میڈیکل کالج کی منظوری اور ڈویژنل حج ٹریننگ سینٹر کے قیام کیلئے جدوجہد کرنے کا مطالبہ
مالیگاؤں (پریس ریلیز) شیخ رشید کی خدمات مالیگاؤں کیلئے قابل قدر ہیں ۔انہوں نے انتہائی سخت راہوں پر چل کر مالیگاؤں کی خدمات کی ہیں جس کے سبب موصوف آج اس شہر کے کنگ بن گئے ہیں ۔ اسطرح کے جملوں کا اظہار ڈاکٹر حسن الدین شیخ نے خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے کیا ۔موصوف شہریان مالیگاؤں بالخصوص شہر کی تعلیمی، سماجی ،مذہبی، صنعتی اداروں اور کاروباری شخصیات کی جانب سے شیخ رشید کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔
اس موقع پر صاحب اعزاز شیخ رشید نے کہا کہ شہر کی تمام سیاسی جماعتوں اور تمام مسلک، مکاتب فکر، سماج اور برادری کے سرکردہ افراد اس پروگرام میں شریک ہوئے میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس جو کام لیکر آیا میں نے بلا تفریق ان سب کا کام کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہاں جو خلوص پیار اور محبت مل رہا ہے وہ یقیناً میرے حوصلوں کو جلا بخشے گا ۔انہوں نے کہا کہ جو مشورے آئے ہیں ان پر مستقبل میں عمل کرتے ہوئے شہر میں مزید تعمیری کاموں کو انجام دیا جائے گا ۔
اس استقبالیہ تقریب سے خدمات حجاج کمیٹی کیجانب سے ہارون عاشق علی نے شیخ رشید کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی مرہون منت سے ہی سرکاری طور پر ضلعی حج کمیٹی کی منظوری حاصل ہوئی ہیں ۔شیخ رشید نے شبیر سیٹھ کی روح کو تسکین فراہم کرنے کا کام کیا ۔ہارون عاشق علی نے کہا کہ حاجی شبیر احمد سیٹھ نے حکومت مہاراشٹر کو تجویز پیش کی تھی کہ مہاراشٹر میں ضلعی حج کمیٹیوں کا قیام کیا جائے. اس تجویز پر منترالیہ میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی حج کمیٹیوں کو منظوری دی گئی تھی لیکن مالیگاؤں ناسک ضلع کی کمیٹی کو مخالفت کے سبب منظوری حاصل نہیں ہوسکی ۔ہارون عاشق علی نے کہا کہ میں اس واقعہ کا عینی شاہد ہوں اور میں اس میٹنگ میں منترالیہ میں موجود تھا ۔جب پورے مہاراشٹر میں ضلعی حج کمیٹیوں کا قیام ہوگیا اور مالیگاؤں اس سے محروم ہوگیا تو پھر ہم فکر مند ہوگئے لیکن حالات تبدیل ہوۂے اسمبلی الیکشن آیا اور شیخ رشید کو مالیگاؤں کی نمائندگی کا شرف حاصل ہوا تو انہوں نے حاجی شبیر احمد سیٹھ کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے حکومت مہاراشٹر سے مالیگاؤں کیلئے ضلعی حج کمیٹی کو منظور کروایا جو ایک تاریخی و باعث اجر عمل ہے ۔اور آج مالیگاؤں حج کمیٹی پورے مہاراشٹر میں حج ٹریننگ سینٹر کا واحد مرکز بنا ہوا ہے ۔ہارون عاشق علی نے شیخ رشید اور آصف شیخ سے اپیل کی ہے کہ مالیگاؤں کو حکومت مہاراشٹر سے پانچ ضلعوں کیلئے ٹریننگ سینٹر منظور کروایا جائے ۔
اس استقبالیہ تقریب میں شیخ رشید کے اعزاز میں اثر صدیقی کا تحریر کردہ سپاس نامہ اشفاق ایوبی سر کی خواندگی سے پیش کیا گیا ۔جمعیت اہل حدیث اور کُل جماعتی تنظیم کی جانب سے حافظ عنایت اللہ محمدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی قومی و ملّی مسائل پر شیخ رشید کو یاد کیا جاتا ہے تو دوڑ کر مسائل حل کرنے آتے ہیں ہم انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔حاجی فتح محمد نے شاہ برادری کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید پر ان پڑھ اور انگھوٹے باز ہونے کا الزام لگایا گیا لیکن اسی شیخ رشید نے اس شہر میں چالیس سالہ بے لوث خدمات انجام دی ہیں ۔اور آج شہر کے تعلیم یافتہ افراد بھی انکے کاموں کی ستائش کررہے ہیں ۔
اس موقع پر خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین رضوان عبدالمطلب نے ڈی ایڈ کالج اور خاتون سوسائٹی کیلئے کی جانے والی شیخ رشید کی خدمات کو پیش کیا ۔جمیل کرانتی کانگریس، نے کہا کہ ایک معّلم اور ایک سیاستدان کبھی سبکدوش نہیں ہوتے وہ شہر کے بے لوث خادم ہیں انکی خدمات اظہر من الشمس ہیں ۔جمیل سنتوش نے صنعتی انجمن امداد باہمی کی جانب سے کہا کہ شیخ رشید میں ہم نے کبھی تفریق نہیں دیکھا انہوں نے سب کو ساتھ لیکر سب کا کام کیا ہے۔جمعیتہ العلماء سلیمانی چوک کے صدر مولانا آصف شعبان نے پاور لوم ایکشن کمیٹی کے عزیز مقادم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔یوسف الیاس نے کہا کہ پاور لوم صنعت کیلئے ایک یونٹ سے پچاس یونٹ تک ایک روپیہ ریٹ کی پالیسی بنائی اور بنکروں کو معاشی طور سپورٹ کیا ۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید پاورلوم صنعت کےخیر خواہ ہیں۔یوسف الیاس نے کہا کہ ہم آئندہ بھی شیخ رشید کی خدمات اس شہر کیلئے چاہتے ہیں کہ وہ ایم بی بی ایس کالج مالیگاؤں کیلئے منظور کروائے۔
استقبالیہ تقریب سے سمیع اللہ انصاری نے کہا کہ شیخ رشید غریبوں اور ضرورت مندوں کے مسیحا ہیں ۔نسیم راکیل والا، سائزنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاوید پہلوان، بنکروں کی جانب سے ایڈوکیٹ ہدایت اللہ، امسا گروپ اشفاق لعل خان،مومن برادری کی جانب سے زین الدین بی اے،جماعت اسلامی کی جانب سے فیروز اعظمی وغیرہ نے اپنے تاثرات پیش کئے۔حدواڑ کے اساتذہ کی جانب سے دستار باندھ کر شیخ رشید کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔اسی طرح اس پروگرام میں نظامت کے فرائض اشفاق ایوبی سر، ہاشم سر اور حافظ انیس اظہر نے انجام دیا ۔
شہر کی تعلیمی ،سماجی ،مذہبی و ملّی اداروں کی جانب سے شیخ رشید کے اعزاز میں تحائف پیش کر استقبال کیا گیا ۔ان میں خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے رضوان سر، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ، اسلم بلڈر ،نہال پاسبان، جاوید پہلوان، شفیق سنتوش ،جمیل کرانتی ،عزیز مقادم، انڈسٹریل سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائرکٹرس، جمعیتہ علماء سلیمانی چوک ،امسا گروپ ،مہاراشٹر راجیش پراتھمک شکشک سنگھ ،سر سیّد ایجوکیشن سوسائٹی، مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سمیتی، تڑوی ٹیچرس گروپ ،مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا، حاجیوں فتح محمد شاہ، جمیل منصوری، منصوری جماعت ،محمود خان، نعیم سر، محبوب فوٹو، مسعود الظفر سر، محبان شیخ رشید گلشیر نگر ،نسیم راکیل والا، شریف پہلوان، مالیگاؤں منصوری پنجاری جماعت ،مدر آمنہ ایجوکیشن سوسائٹی، انجمن اتحاد تنمبولین جماعت ،ٹیچرس گروپ رونق آباد ،حاجی جابر سیٹھ، تاج پٹھان ،مدر عائشہ خاتون سوسائٹی کے اسٹاف، زین الدین بی اے، حد واڑ ٹیچرس گروپ، بابو ممبر گروپ، سلیم انور، ایم جے پرائمری اسکول اسٹاف، حاجی احمد سیٹھ فاروق احمد کاف ساگر، گلشن ہند ایجوکیشن سوسائٹی، مالیگاؤں ٹیچرس سوسائٹی، حافظ شرجیل، مالیگاؤں گرین پارک سوسائٹی، حاجی عبدالخالق سیٹھ ،امید اور ڈی لائٹ اردو اسکول، کومل گروپ ایوب خان، ہفت روزہ بیباک کے ایڈیٹر محمد اسماعیل، باغبان جماعت گروپ، کارپوریشن ملازمین کی تنظیم کے گروپ نے شیخ رشید کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ہدیہ تبریک پیش کیا ۔استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین عرفان علی، شکیل بیگ ،اعجاز عمر سمیت ذمہ داران رونق اسٹیج تھے۔


Post A Comment:
0 comments: