ادارہ امن پسند کی جانب سے استقبالیہ، معذوروں کو واکر، بزرگوں کو کپڑے اور مستحقین میں راشن کٹ تقسیم 

مالیگاؤں (پریس ریلیز) رشید نے مالیگاؤں شہر کے مزدوروں اور بنکروں کیلئے بیش بہا خدمات انجام دی ہیں انہوں نے جب بنکروں کو 56 کروڑ روپے بجلی بلوں میں رعایت دلوائی تب شیخ رشید نے بنکروں سے اپیل کی تھی کہ رمضان مہینہ چل رہا ہے بنکروں کا فائدہ ہوا ہے تو وہ اپنے مزدوروں کو بھی بہتر حق رضا دیں اور تب ہی شیخ رشید نے اپنے بھائی کے کارخانہ کے مزدوروں کو اس زمانے میں دو دو ہزار روپے حق رضا دیا تھا لیکن مالیگاؤں میں کچھ لوگوں نے شیخ رشید کو متعصب پسندی کا شکار بنایا اور شہریان کو نفرت کی سیاست میں جھونکا دیا ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار گزشتہ کل شیخ رشید کے اعزاز میں منعقدہ تقریب تہنیت سے فیاض مقادم نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے متعصب پسند سیاست کا خاتمہ کر تعمیری سیاست کی داغ بیل ڈالی ہے ۔انہوں نے گرنا ڈیم اسکیم سمیت بیشمار کام انجام دیئے ہیں اور وہی کام کرنے والا لیڈر ہے ۔
ادارہ امن پسند کے نوجوانوں کی جانب سے آصف باردان والا اور فاروق کالیا کی کنوینر شپ میں کسمبا روڈ خاتون مسجد کے پاس منعقدہ جلسہ استقبالیہ سے صاحب اعزاز شیخ رشید نے 1978 سے آج تک ہونے والے سیاسی اتار چڑھاؤ کو پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ گمراہ کرتے ہیں شہریان کو جذبات میں لاکر اپنا الو سیدھا کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ گرنا ڈیم اسکیم فلاں بزرگ لیڈر کا کام ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ جب میں صدر بلدیہ تھا تو میں نے حکومت مہاراشٹر کو ایک مطالباتی لیٹر گرنا ڈیم اسکیم کے متعلق لکھا تھا اور پانی کوٹہ میں اضافہ سمیت خاطر خواہ فنڈ کا مطالبہ کیا تھا ۔اسی وقت میری (صدر بلدیہ) کی گزارش پر منترالیہ میں کابینہ کی میٹنگ کا انعقاد ہوا اور مالیگاؤں شہر کیلئے گرنا ڈیم اسکیم منظور ہوئی اسکا ریکارڈ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے پہلے حاجی شبیر احمد نے بہت کوشش کی لیکن کچھ لوگ ہمیشہ سے شہر کی ترقی میں رکاوٹ بنتے آرہے ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ 12 نومبر معاملہ میں بھی کچھ لوگوں نے شہریان کو جذبات میں لایا اور سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی اور وہ لوگ جلدی چھوٹ کر اگئے لیکن ہمارے بے قصور بھائیوں کو ابھی ضمانت ملی ہے ۔شیخ رشید نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ہوش سع کام لیں جوش سے نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس شہر میں کچھ لوگوں نے ہمیشہ سے جوش، جذبات سے عوام کو گمراہ کر شہر کا نقصان کیا ہے ۔
اس استقبالیہ اجلاس میں شیخ رشید کے ہاتھوں معذوروں کو واکر، بزرگوں کو کپڑے، راشن کٹ تقسیم کی گئی ۔یہاں فاروق بھائی گنیش نگر ، آصف باردان والا ،اخلاق شاہ اجو لہسن والا وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر عقیل انصاری ،فقیرا حاجی سلیم انور، سلیم بھائی، وٹھل بروے، اقبال بوس،سمیت ادارہ امن پسند کے نوجوانوں سمیت ہزاروں مرد و خواتین موجود تھیں ۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: