شیخ رشید کی 40 سالہ سیاسی و تعمیری خدمات پر تصویری نمائش کا افتتاح، تینوں تک جاری رہے گی نمائش

مالیگاؤں / آج سے شہر کے قدآور سیاسی رہنما شیخ رشید کی 40 سالہ سیاسی و تعمیری خدمات کا اعتراف کرنے کیلئے استقبالیہ تقاریب کا آغاز دارالیتٰمیٰ میں دعائیہ کلمات سے کیا گیا ۔شام چار بجے راشٹروادی بھون کے سامنے دگڑو آئیل مل گراؤنڈ پر شیخ رشید کی سیاسی سماجی اور تعمیری خدمات کی عکاسی کرتی ہوئی ایک شاندار تصاویر کی نمائش لگائی گئی ہے جس میں کم و بیش ایک ہزار تصاویر کے ذریعے موصوف کی آج تک کی تمام خدمات کا احاطہ کیا گیا ہے۔یہ تصویری نمائش صرف ایک دن کیلئے تھی مگر عوام کی فرمائش پر استقبالیہ کمیٹی کے ذمہ داران نے آج یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب یہ تصویری نمائش تین دن کیلئے شام چار بجے سے رات دس بجے تک جاری رہے گی۔ عوام اتوار کو رات دس بجے تک اس تصویری نمائش کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔ تصویری نمائش کا افتتاح صاحب اعزاز شیخ رشید کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ پانچ ہزار تصویروں میں سے استقبالیہ کمیٹی نے ایک ہزار تصویروں کا انتخاب کیا ۔یہ تصویریں اور آج یہاں موجود ہمدردوں کا ہجوم بتا رہا ہے کہ شیخ رشید خانوادہ سے کتنی زیادہ محبت ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب میں سیاست میں آیا تھا تب بھی شہریان نے ایسی ہی محبتوں سے نوازا ۔شہر کے تمام مذاہب ہندو مسلم، سکھ عیسائی اور ہر سماج، برادری نے میرا ساتھ دیا مجھکو خلوص اور محبتوں سے نوازا ۔اگر آئندہ بھی یہی تعاون برقرار رہا تو میں اور میرا خانوادہ جب تک حیات ہیں اس شہر کی خدمات کرتے رہیں گے ۔اس موقع پر طاہرہ شیخ کے ہمراہ راشٹروادی مہیلا کانگریس کے عہدیداران و استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین عرفان علی، شکیل بیگ ،اعجاز عمر سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے ۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: