مالیگاؤں (پریس ریلیز ) ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کی یوم پیدائش کے موقع پر 29 اگست 2022 بروز پیر کو ملک بھر میں قومی یوم کھیل منایا گیا۔ کھیل بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کیلئے بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔ اور جو طلباء کھیل جیسی سرگرمیوں سے جڑے رہتے ہے وہ ہمیشہ صحت مند اور تندرست رہتے ہیں۔ 

اسی مناسبت سے خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) عبدالمطلب کیمپس میں پرنسپل سید ظہیر کی زیر نگرانی میں قومی یوم کھیل کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ بعدازاں اسکول کے فزیکل ٹیچر کی رہنمائی میں طلباء نے مختلف فزیکل ایکٹیوٹی کو انجام دیا۔ 

جبکہ اس موقع پر پرنسپل سید ظہیر نے طلباء اور کھیل کود کے شائقین کو آج کے دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس حدیث پر روشنی ڈالی کہ طاقتور مومن اللہ رب العزت کے نزدیک کمزور مومن سے بہتر اور پسندیدہ ہے۔ اور بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان مقامی کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جو مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں مالیگاؤں شہر کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہیں تمام اساتذہ و اسٹاف نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: