ملبے میں 14 سے 15 لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ، راحت رسانی کا کام جاری

ممبئی کے مغربی بوریولی میں جمعہ کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ سائی بابا نگر میں چار منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ملبے میں 14 سے 15 لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ معلومات کے مطابق، یہ حادثہ تقریباً 12:30 بجے اس وقت پیش آیا جب بہت لوگ اس عمارت کے آس پاس سے گزر رہے تھے اسی اثناء میں عمارت اچانک منہدم ہوگئی۔ عمارت کا نام گیتانجلی ہے۔ فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں، دو ریسکیو وین اور تین ایمبولینس موقع پر موجود ہیں۔ ٹیم راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے۔ حکام نے بتایا کہ یہ عمارت 40 سال پرانی ہے۔ بی ایم سی نے اسے خستہ حال قرار دیا تھا۔  اس کے بعد عمارت کو خالی بھی کروالیا گیا تھا.

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: