عدالت نے ای ڈی کو 15 جولائی تک ملک کی درخواست پر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی
منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار
این سی پی لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر نواب ملک نے منگل کو یہاں ایک خصوصی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی۔
فروری میں ان کی گرفتاری کے بعد یہ ان کی پہلی باقاعدہ ضمانت کی درخواست ہے جو کیس کے میرٹ پر دائر کی گئی ہے. عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) سے کہا ہے کہ وہ 15 جولائی تک اس درخواست پر اپنا جواب داخل کرے۔
یہ بھی پڑھیں :.... مالیگاؤں تشدد معاملہ: ہائی کورٹ میں دائر درخواست ضمانت پر 13 جولائی کو سماعت
قبل ازیں خصوصی جج آر این روکڈے نے ان کی عبوری ضمانت مسترد کر دی تھی، جو طبی بنیادوں پر دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے مہاراشٹرا میں حال ہی میں ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے انہیں ایک دن کی ضمانت دینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔
ملک، جو اس وقت عدالتی حراست میں ہیں انہیں 23 فروری کو منی لانڈرنگ روک تھام ایکٹ (PMLA) کی دفعات کے تحت ED نے مفرور گینگسٹر داؤد ابراہیم اور اس کے معاونین کی سرگرمیوں سے منسلک تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔
Post A Comment:
0 comments: