بی جے پی کے جو دو ایجنڈے تھے ان پر عمل کیا جائے گا، ایودھیا میں رام مندر بن رہا ہے اور 2024 سے قبل سی اے اے لاگو ہوگا

کولکتہ: بی جے پی کے ریاستی صدر سکانتا مجمدار نے منگل کو کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے بہت پہلے ملک میں CAA لاگو کیا جائے گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مجمدار نے کہا کہ بی جے پی کے جو دو ایجنڈے تھے ان پر عمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:..... نواب ملک نے خصوص عدالت میں باقاعدہ ضمانت کی درخواست داخل کی
بی جے پی ایودھیا میں رام مندر بنانا چاہتی تھی جو اب بن رہا ہے اس کے علاوہ بی جے پی سی اے اے چاہتی تھی، اسے قانون کے طور پر بنایا گیا ہے اس کا طریقہ کار ابھی طے ہونا باقی ہے۔ سی اے اے نہ صرف بنگال بلکہ پورے ملک میں 2024 کے پارلیمانی انتخابات سے بہت پہلے لاگو کیا جائے گا.
بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے ٹی ایم سی کے ریاستی جنرل سکریٹری کنال گھوش نے کہا کہ بنگال کے لوگوں نے گزشتہ سال اسمبلی انتخابات کے دوران سی اے اے اور این آر سی کے ایجنڈے کی وجہ سے بی جے پی کو مسترد کر دیا تھا.
جو ملک کے ووٹر ہیں اور ووٹر شناختی کارڈ رکھتے ہیں وہ پہلے ہی ملک کے شہری ہیں۔ ان ووٹروں ملک کے وزیر اعظم اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کا انتخاب کیا ہے۔ یہ بی جے پی کی فرقہ وارانہ سیاست کے سوا کچھ نہیں ہیں.
سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر اور پولیٹ بیورو کے رکن سوجن چکرورتی نے کہا کہ بی جے پی نے لوگوں سے شہریت چھیننے کی جرأت کی ہے کیونکہ بنگال میں ٹی ایم سی کی حکومت ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے سی اے اے کو نافذ کرنے میں تاخیر کے بعد بھگوا کیمپ کے اندر کئی آپسی رنجش دیکھنے میں آئیں، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ شانتنو ٹھاکر کے مطابق متواس کو شہریت دی جائے گی۔ تاہم، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ کرونا وبائی مرض کے ختم ہونے کے بعد ملک میں سی اے اے نافذ کیا جائے گا۔


Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: