National,India,ED,National Herald Case,Rahul Gandhi,Akhilesh Yadav,Congress,Samajwadi Party
ای ڈی کا مطلب اگزامینیشن ان ڈیموکریسی ہوگیا ہے، اپوزیشن کو اس امتحان سے گزرنا پڑتا ہے، جب حکومت خود ناکام ہوجاتی ہے تو اس امتحان کا اعلان کرتی ہے: اکھلیش یادو

راہل گاندھی سے ای ڈی کی تفتیش پر سماجوادی سربراہ اکھلیش یادو نے طنز کیا اور ٹوئیٹ کرکے لکھا کہ ای ڈی کا مطلب اب اگزامینیشن ان ڈیموکریسی
Examination In Democracy
ہوگیا ہے. اپوزیشن کو اس امتحان سے گزرنا پڑتا ہے. جب حکومت خود ناکام ہوجاتی ہے تو اس امتحان کا اعلان کرتی ہے. جن کی تیاری اچھی ہوتی یے وہ نا تحریری امتحان سے ڈرتے ہیں اور نا ہی زبانی... اور نا ہی کبھی ڈرنا چاہیے.
واضح رہے کہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے ای ڈی آج مسلسل تیسرے دن پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اسی دوران کانگریس کی خواتین کارکنوں نے جم کر ہنگامہ کیا۔ تین افسران کی ٹیم کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے پوچھ گچھ کررہی ہے. اس دوران کانگریس کارکنوں مسلسل مظاہرے کررہے ہیں کارکنوں نے کئی بیریکیڈ تک توڑ ڈالے۔ نیشنل ہیرالڈ کیس میں پارٹی لیڈر راہل گاندھی کے خلاف ای ڈی کی تحقیقات کے خلاف احتجاج میں کانگریس کارکنان نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر کے باہر ٹائر جلائے۔ پولیس نے راہل گاندھی کی حمایت کرنے والے کارکنان کو پارٹی دفتر کے باہر حراست میں لیا.  چھتیس گڑھ کے سی ایم بھوپیش بگھیل اور کانگریس لیڈر ادھیر رنجن حکومت کے خلاف احتجاج میں دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔


Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: