راہل گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ، دہلی سمیت ممبئی میں بھی پارٹی کارکنان کا احتجاج


ممبئی: آج بروز پیر کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے نیشنل ہیرالڈ کیس کے سلسلے میں مالی تحقیقاتی ایجنسی تفتیش کررہی ہے. راہل گاندھی سے کی جانے والی اس پوچھ تاچھ کے خلاف کانگریس کارکنان چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس(سی ایس ایم ٹی) کے باہر احتجاج کررہے ہیں. اطلاعات کے مطابق سی ایس ایم ٹی اسٹیشن کے اطراف ٹریفک میں کافی خلل پڑا ہے اور کئی بس روٹس کو موڑ دیا گیا ہے.
اس کے علاوہ دہلی میں پولیس کے سخت بندوبست کے باوجود کانگریس لیڈران سڑکوں پر اتر آئے. پولیس نے حکم امتناع کی خلاف ورزی کرنے والے لیڈران اور کارکنان کو حراست میں لیا ہے. جن میں خاص طور پر چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھول،رندیپ سرجے والا، کے سی وینو گوپال اور ادھیر رنجن چودھری شامل ہیں.
راہل گاندھی آج اکبر روڈ پر واقع کانگریس دفتر سے روانہ ہوئے، پرینکا گاندھی واڈرا،راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت اور بھوپیش بگھول بھی ان کے ساتھ تھے. صبح 11 بجے راہل دہلی میں واقع تفتیشی ایجنسی کے دفتر پہنچے. واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب راہل گاندھی کسی معاملے میں  پوچھ گچھ کیلئے تفیشی ایجنسی کے سامنے پیش ہوئے ہیں.
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: