منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت 1034 کروڑ روپے کے پتر چال زمین بدعنوانی معاملہ میں ای ڈی کی کارروائی
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس میں پروین راوت کو گرفتار کیا ہے، جو شیوسینا لیڈر اور ایم پی سنجے راوت کے قریبی بتائے جاتے ہیں۔ پروین راوت ایچ ڈی آئی ایل کی ذیلی کمپنی گرو آشیش کنسٹرکشن کے ڈائریکٹر ہیں۔ ان کا نام پی ایم سی بینک بدعنوانی معاملہ میں بھی آیا تھا۔ راوت کی گرفتاری کا تعلق 1034 کروڑ روپے کے پترچال زمین گھوٹالہ سے ہے۔ ای ڈی نے راوت کو پی ایم ایل اے یعنی منی لانڈرنگ قانون کے تحت گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔مالیگاؤں سینٹرل و آؤٹر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی تمام نشستوں پر چناؤ لڑے گی، لائحہ عمل تیارn-Upcoming-Municipal-Electios.html
ای ڈی نے گذشتہ سال پروین راؤت کے 72 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کئے تھے اور ان کی بیوی مادھوری راؤت سے تفتیش بھی کی تھی۔ اس کے علاوہ سنجے راؤت کی بیوی سے بھی ان کا نام جڑا تھا کیونکہ سنجے راؤت کی بیوی ورشا راؤت اور پروین راؤت کی بیوی مادھوری راؤت ایک کنسٹرکشن کمپنی میں شراکت دار ہیں۔ اسی کمپنی سے ورشا راؤت کو بنا سود کے 55 لاکھ روپے کا قرض دیا گیا تھا۔ ای ڈی اس سلسلے میں سنجے راؤت کی بیوی کا بیان بھی درج کرچکی ہے۔ اسلئے پرعین راؤت کی گرفتاری سے سنجے راؤت کی بیوی کی پریشانیاں بڑھ سکتی ہیں۔
اس سے قبل 2020 میں ممبئی پولیس نے پروین راؤت کو مختلف دفعات کے تحت گرفتار کیا تھا۔پروین کی کنسٹرکشن کمپنی کو بھی پی ایم سی بینک بدعنوانی معاملہ میں کلیدی ملزمین میں سے ایک بتایا جاتا ہے۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق پروین راؤت پر الزام تھا کہ ان کی کمپنی کے ساتھ مہاراشٹر ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ کارپوریشن مہاڈا نے قرار کیا تھا۔ ساتھ انہیں 600 سے زائد فلیٹ بے گھروں کو دینے کیلئے کہا گیا تھا۔ لیکن ان پر الزام ہے کہ انہوں نے تمام اصولوں اور قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یہ فلیٹس اپنی کمپنی کو بیچ دیئے۔ ای کو وادھودان بھائیوں سے جب اس کا پتا چلا تو ای ڈی نے معاملے کی جانچ شروع کی اور اسی دوران پتا چلا کہ پروین راؤت اور ان کی بیوی کے ذریعے سنجے راؤت کی بیوی ورشا راؤت کو 55 لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔ راؤت خاندان بھانڈوپ کی فرینڈس کالونی میں واقع اپنے میتری بنگلے میں رہائش پذیر ہے۔ سنجے راؤت کے ذریعے اپنے انتخابی حلف نامے کے مطابق ورشا راؤت کا اثاثہ 13 لاکھ 15 ہزار 254روپے تھا۔ کارپوریت معاملات کے منترالیہ کے مطابق ورشا واؤت چارم فرمس کی شراکت دار ہے۔ 2019 میں فلم ٹھاکرے بنانے والی کمپنی رائٹر میں ورشا اپنے شوہر اور بیٹیوں سمیت شراکت دار ہیں۔

Post A Comment:
0 comments: