انڈرورلڈ کی سرگرمیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ تاچھ کے بعد ای ڈی نے حراست میں لیا
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کے روز مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک کو ممبئی انڈر ورلڈ کی سرگرمیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا۔ این سی پی لیڈر نواب ملک سے ای ڈی نے صبح پوچھ گچھ کی۔ جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد نواب ملک نے کہا کہ میں لڑوں گا، ڈروں گا نہیں۔گرفتاری سے قبل ای ڈی اہلکار نے بتایا کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے 62 سالہ رہنما نواب ملک صبح 8 بجے بلارڈ اسٹیٹ علاقے میں واقع ای ڈی کے دفتر پہنچے اور ایجنسی 'پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ' (PMLA) کے تحت اپنا بیان ریکارڈ کر رہی ہے۔
ED Arrested NCP Leader Nawab Malik
Post A Comment:
0 comments: