مالدہ شیوار زمین تنازعہ اور فائرنگ معاملہ میں 25 ہزار کے مچلکہ پر ضمانت
مالیگاؤں: مالدہ شیوار زمین تنازعہ اور فائرنگ معاملہ میں کے الزام میں گرفتار سابق مئیر عبدالمالک یونس عیسی کی درخواست ضمانت کو آج عدالت نے منظور کرلیا.
یہ بھی پڑھیں:.... منی لانڈرنگ معاملے میں نواب ملک گرفتار
اس ضمن میں ایڈوکیٹ غظیم خان نے بتایا اس معاملے میں دونوں فریقین نے شکایت درج کرائی تھی. عبدالمالک نے بھی 307 ،143 اور 147 کے تحت شکایت درج کرائی تھی. اس معاملے میں عبدالماجد کا بھی نام شامل تھا جنہیں کچھ دونوں قبل ضمانت ملی. سابق مئیر عبدالمالک پر فائرنگ کے سنگین الزامات تھے، ایک مرتبہ ضمانت رد ہونے کے بعد دوبارہ درخواست ضمانت داخل کی گئی. عدالت نے جائزہ لینے کے بعد 25 ہزار کے مچلکہ پر ضمانت منظور کر لی.
Post A Comment:
0 comments: